تازہ تر ین

پاکستان اور نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میں آج مد مقابل

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے نائٹ ہو گا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔
قومی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں کیویز کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ذرائع کے مطابق دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے ، سپنر شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا، آخری تین میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain