تازہ تر ین

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی نے احسان اللہ کو ون ڈے کیپ دی۔
احسان اللہ کو پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain