تازہ تر ین

اقوام متحدہ نے افغان وفد کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی

نیویارک: (ویب ڈیسک) افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سفری پابندی کا شکار ہیں جنہیں کسی بھی ملک کے سفر کیلئے اقوام متحدہ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک چین افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ سطح کا اجلاس 6 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور چینی وزیر خارجہ چن گانگ سے الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، چینی وزیرخارجہ چن گانگ 5 مئی کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain