Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بادشاہ چارلس کی تاج پوشی : شاہی محل کے باہر سے مشتبہ شخص گرفتار

    By Khabrain Newsمئی 3, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن : (ویب ڈیسک) برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی سے تین روز پہلے بکنگھم پیلس پر حملہ کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
    خبر رساں ادارے کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کوشاہی محل (بکنگھم پیلس ) کے باہر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے شاٹ گن کے کارتوس محل کے احاطے میں پھینکے۔
    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی محل کے باہر احتیاطی تدابیر کے تحت کنٹرولڈ دھماکا کیا گیا، پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے چاقو برآمد ہو اہے ، واقعہ میں گولیاں چلنے یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
    دوسری جانب برطانیہ کی پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قرار نہیں دیا بلکہ اسے ذہنی صحت کا معاملہ قرار دیا۔
    رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا پارکر محل میں نہیں تھے، مشتبہ شخص کئی روز سے محل کے باہر قیام کیے ہوئے تھا، منگل کی رات دیر گئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا ، پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
    یہ واقعہ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب سے چند روز قبل پیش آیا ہے جو ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی ہے ، تاج پوشی سے پہلے ہی لندن میں گہماگہمی عروج پر ہے ، تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ۔
    1953 میں ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کے بعد ملک میں یہ پہلا ایسا موقع ہے۔
    رپورٹس کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے اور درجنوں غیر ملکی، شاہی خاندان، معززین اور سربراہان مملکت اس تقریب میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچیں گے۔
    6مئی کو بادشاہ چارلس اور کمیلا محل سے سنہری بگھی میں ویسٹ منسٹر ایبے پہنچیں گے، جہاں انہیں ایک تقریب میں تاج پہنایا جائے گا۔
    اس کے بعد یہ جوڑا محل میں واپس آئے گا، جس کے ساتھ ہزاروں رسمی فوجیوں پر مشتمل ایک شاندار فوجی جلوس بھی نکالا جائے گا، جس کے بعد وہ خیر خواہوں کا استقبال کرنے کے لیے محل کی بالکونی میں آئیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا

      مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا

      ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.