تازہ تر ین

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کر دیا

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز ویمن کرکٹ ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کردیا۔
ندیم خان کو کچھ روز پہلے ڈائریکٹراکیڈمیز ویمن کرکٹ کی ذمہ داری دی گئی تھی اور وہ پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور کوآرڈینیٹر سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔
رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ڈومیسٹک سسٹم تبدیل ہونے کے بعد ندیم خان نے ملک بھر میں کوچز کی تقرری اور کئی اور اہم فیصلے کئے تھے، ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا کے بعد وہ سابق دور کے دوسرے ڈائریکٹر ہیں جنہیں فارغ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ندیم خان بطور مینجر پاکستان انڈر 19 ٹیم اور ممبر کرکٹ کمیٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain