تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک؛ 4 زخمی

سری نگر:(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران ہونے والے زوردار دھماکے میں بھارتی فوج کے افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک غار میں بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنانے والے عسکریت پسندوں کے پناہ لینے کی اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم پہنچی۔ عسکریت پسندوں نے بھارتی فوجیوں کو دیکھتے ہی اہلکاروں پر بارودی مواد پھینکا جس سے چھاپہ مار ٹیم تتر بتر ہوگئی اور 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 بری طرح زخمی ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو کمانڈ اسپتال ادھم پور منتقل کر دیا گیا جہاں دو اہلکاروں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس غار میں اُن دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی تھی جو 20 اپریل کو ضلع پونچھ میں فوج کے ایک ٹرک پر حملہ کرکے 5 اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد فوجی اسلحہ لے کر فرار ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain