لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کہاہے کہ کچھ کرداروں نے ذاتی مفاد کے لیے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جسٹس کھوسہ،گلزار اور ثاقب نثار کھیل کے اہم کردار ہیں، ثاقب نثار نے ذاتی مفاد کے لیے ملک کو بیچا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور خاندان کو نشانہ بنایاگیا،انہوں نے کہاکہ نظام انصاف کے ذریعے کیاکیانہیں ہوا،انہوں نے پارلیمان سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔