لاہور: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر ناکام حملے کے بعد لاہور بار کے صدر چوہدری اشتیاق اورفیصل آباد بارکے امتیاز لونا کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
لیک آڈیو میں لاہور بار کےصدرچوہدری اشتیاق پوچھتےہیں کہ فیصل آباد کی کیا کارروائی ڈلوائی ہے؟
اس کے بعد فیصل آباد بار کے صدرامتیاز لونا بتاتےہیں کہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور فائرنگ کا مقدمہ درج ہوگیا ہے، آج صدر بار کو بلا کر کہا گیا ہے کہ بار کا شیلٹر نہ لیں، اسی دوران وہاں چاروں طرف سے پولیس بھی پہنچ گئی۔
اس موقع پرصدرلاہور بار کہتے ہیں کہ مجھےبابر کہتا ہےکہ اس کی مذمت چلاؤں اور ہڑتال کرو، جس کے جواب میں فیصل آباد بارکےصدر کہتے ہیں کہ بارروم پرحملہ ہوا اس کی عزت توقیرکی پامالی ہوئی،، اس کی ہمیں مذمت کرنی ہے۔