تازہ تر ین

عمر سرفراز چیمہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عمرسرفراز چیمہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، اسی مقدمے میں رہنما پی ٹی آئی جوڈیشل ہو چکے ہیں۔
بعدازاں عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain