ڈیرہ اسماعیل خان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پریشر سے ڈرنے والا نہیں، پارٹی چھوڑنے سے آسان مرجانا ہے، میں وہ نہیں جو وفاداریاں تبدیل کروں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان میرا لیڈر نہیں بلکہ میرا جنون ہے، اصلی اور نسلی کا مشکل وقت میں پتہ چلتا ہے، سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی کے پریشر سے ڈرنے والا نہیں، حکومت الیکشن کرائے، حکومت عوامی طاقت کو مسترد کر رہی ہے۔
پریشر سے ڈرنے والا نہیں، پارٹی چھوڑنے سے آسان مرجانا ہے، علی امین گنڈا پور

