Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • پاک ترک دوستی ہمالیہ سے بھی اونچی ہندوستان کو مسئلہ نہی ھونا چاہیئے
    • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
    • امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر
    • رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!
    • عامر خان تیسری مرتبہ دولہا بننے کیلئے تیار، شادی کب ہوگی؟
    • کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ
    • پیرس ائیر شو میں پاکستانی ایف17 تھنڈر vertical ٹیک آف وڈیو وائرل
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
    • قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل
    • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
    • ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
    • ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
    • وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
    • دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
    • ہیروئن کے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
    • ’ایبولا آیا تو ہم ختم ہو جائیں گے‘، کانگو کے کیمپ خوف کی لپیٹ میں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایک روز میں اسرائیلی بمباری میں 200 فلسطینی شہید؛13 فوجی بھی ہلاک

    By Khabrain Newsدسمبر 24, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ: غزہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کی بمباری اور جھڑپوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 200 ہوگئی جب کہ 13 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں گزشتہ ایک روز میں اسرائیل کی برّی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپ جاری ہے جس میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    شکست کھاتی برّی فوج کی مدد کے لیے اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پر 24 گھنٹوں سے مسلسل بمباری جاری رکھی جس میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

    غزہ میں لڑائی کے مقام پر ہر جانب لاشیں بکھری پڑی ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ 27 اکتوبر سے اسرائیلی برّی فوج غزہ میں داخل ہوکر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاہم حماس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے جس میں اب تک 152 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ایک ہزار سے زائد ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے باعث غزہ میں 80 فیصد لوگ بے گھر ہوگئے۔ چار بڑے اسپتالوں کے تباہ ہونے سے صحت کا نظام بیٹھ گیا اور بھوک و افلاس نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ ہر 4 میں سے ایک شہری بھوک کی وجہ سے موت کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

    ادھر اسرائیل نے ایک بار پھر تمام یرغمالیوں کی رہائی تک عارضی جنگ بندی اور حماس کے خاتمے تک مکمل جنگ بندی کو ناممکن قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب حماس نے بھی کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی مکمل جنگ بندی سے مشروط ہوگی۔

    7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 50 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ میں صرف ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کی گئی تھی جس کے دوران سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے درجنوں اسرائیلی یرغمالیوں کو رہائی نصیب ہوئی تھی۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن

    پاک ترک دوستی ہمالیہ سے بھی اونچی ہندوستان کو مسئلہ نہی ھونا چاہیئے

    امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر

    تازہ ترین

    پاک ترک دوستی ہمالیہ سے بھی اونچی ہندوستان کو مسئلہ نہی ھونا چاہیئے

    رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!

    کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ

    ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.