Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لیبیا کشتی حادثہ جان بحق ہونیوالوں میں 35 پاکستانی بھی شامل
    • بھارت تمام مسائل کی جڑ پاکستان کی طرح ہم بھی آبی جارحیت کا شکار ہیں سپیکر بنگلہ دیش
    • لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے افراد بچائو کی کوشش کررہے ہیں۔
    • سعودیہ کا 4 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعوی
    • بروقت انصاف فراہمی یقینی بنانا چاہتے: چیف جسٹس آئینی عدالت
    • پاکستان اور روس کا 2030 تک تجارتی حجم کا ہدف 5 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق
    • خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس آج طلب
    • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
    • کراچی: زیر تعمیر 6 منزلہ عمارت زمین بوس’ 3 افراد جاں بحق’ 14 زخمی
    • مکہ دفاعی معاہدہ: سعودیہ، ترکیہ کے اعلی سطح کے وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے
    • کراچی: منہدم ہونیوالی بلڈنگ سے زخمی کو نکالا جارہا ہے۔
    • پاکستان’ مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • نفرتوں اختلافات کو چھوڑ کر خدمت کی سیاست کو فروغ دینا ہو گا بلاول بھٹو
    • مظفر گڑھ :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری استقبال کرنے والے افراد کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں
    • صدر آصف علی زرداری سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد ملاقات ‘وزیر اعظم شہباز شریف سے مصافحہ کر رہے ہیں
    • پاک چین دوستی اب زمین سے خلا تک پہنچ چکی ہے:عظمیٰ بخاری
    • مریم نواز کا ہر ڈویزن میں کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان پنجاب کا بینہ اجلاس متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
    • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو اعزاز سے نواز رہی ہیں۔
    • مریم نواز اور نواز شریف آئندہہفتے لندن کا دورہ کریں گے
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جیا بچن کا بیٹی کو کنگھے سے مارنے کا انکشاف

    By Khabrain Newsفروری 18, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ اُنہیں کنگھے سے مارتی تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں جیا بچن نے اپنی بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ اپنی نواسی کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، جہاں شویتا نے ایک چونکا دینے والا واقعہ سُنایا۔

    شویتا بچن نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو اکثر میرا اپنے بھائی ابھیشیک بچن سے لڑائی جھگڑا ہوجاتا تھا جو تقریباََ سب ہی بہن بھائیوں کے درمیان ہوتا ہے، ایک بار ہم دونوں کا جھگڑا ہوا اور پھر میں سو گئی تو ابھیشیک نے اپنا غصہ اُتارنے کے لیے قینچی کی مدد سے سوتے ہوئے میرے بال کاٹ دیے تھے۔
    اُنہوں نے کہا کہ جب میری والدہ (جیا بچن) نے اگلے دن میرے کٹے ہوئے بال دیکھے تواُنہوں نے ابھیشیک پر بہت غصہ کیا اور پھر وہ میرے بالوں میں ‘ہیئر پینس’ لگاتی تھیں تاکہ کسی کو معلوم نہ ہو کہ میرے بال کٹے ہوئے ہیں۔

    شویتا بچن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “میری والدہ (جیا بچن) روزانہ صبح اسکول جانے سے پہلے میرے بال بناتی تھیں اور مجھے کہتی تھیں کہ بالکل سیدھی ہوکر بیٹھو، بالکل ہلنا نہیں لیکن میں جب سیدھی ہوکر نہیں بیٹھتی تھی تو وہ میرے سر پر کنگھے سے مارتی تھیں جو مجھے بہت زور سے لگتا تھا۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے بال بنوانا پسند نہیں تھا کیونکہ والدہ میرے بالوں کو ٹائیٹ کرکے پونی بناتی تھیں جس سے میرے سر اور بالوں میں بہت درد ہوتا تھا۔

    واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 1973 میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے دو بچے شویتا بچن نندا اور ابھیشیک بچن ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نا مناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گکوکارہ کو74 کوڑے مارے گے

      سارہ خان اور فیروز خان پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

      عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.