Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ؛ ٹرمپ صدارتی انتخابات کی دوڑ کیلیے اہل قرار

    By Khabrain Newsمارچ 4, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست کولوراڈو میں صدارتی انتخابات کے لیے پرائمری بیلیٹنگ میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا۔ اس فیصلے سے ٹرمپ کے  صدارتی انتخاب لڑنے کی  راہ میں رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔ 

    امریکی سپریم کورٹ نے ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ کا 19 دسمبر 2023 کو دیا گیا فیصلہ متفقہ طور پر کالعدم قرار دے دیا جس میں امریکی آئین کی 14 ویں ترمیم کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو کولوراڈو سے ملکی صدر کے عہدے کے لیے پرائمری بیلیٹنگ میں حصہ لینے کیلیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

    امریکی  آئین کی 14 ویں ترمیم کے تحت بغاوت میں ملوث ہونے پر کوئی بھی شخص عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار پاتا ہے۔

    واضح رہے کہ  کولوراڈو  کی سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ  ڈونلڈ ٹرمپ 6 جنوری 2021  کو کیپٹل ہل پر ہونے والی ہنگامی آرائی میں لوگوں کو شورش پر اکسانے میں ملوث تھے۔ اس وقت ٹرمپ صدر تھے اورکیپٹل ہل پرحملے کا مقصد کانگریس کو صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کرنے سے روکنا تھا۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی ریاستی عدالت کو وفاقی سطح کے عہدیداروں اورامیدواروں  کے خلاف آئین کی 14 ویں تریم کے سیکشن تھری کے تحت فیصلہ دینے کا  اختیار نہیں ہے۔

    اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ریاستی عدالتیں صرف ریاست کی سطح پرعوامی عہدیداروں کو کسی عہدے کے  لیے نااہل قرار دے سکتی ہیں، تاہم ریاستوں کو وفاقی عہدوں بالخصوص عہدہ صدارت کے لیےآئین کے سیکشن تھری کا اطلاق کرنے کا اختیار نہیں۔

    سپریم کورٹ  کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’ امریکا کے لیے بڑی فتح ‘  قرار دیا ہے۔

    آئین کی 14  ویں ترمیم ہی کی بنیاد پر ریاست مینے اور  الی نوائس میں بھی صدارتی انتخابات کے لیے پرائمری بیلیٹنگ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی مگر پھر ان فیصلوں کو  کولوراڈو کے کیس میں سپریم  کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

    کولوراڈو میں صدارتی انتخاب کے لیےٹرمپ کی اہلیت کو چھ ووٹرز نے چیلنج کیا تھا جن میں سے چار ری پبلکن اور دو آزاد ووٹر تھے۔

    واضح رہے  کہ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے عہدہ صدارت کے لیے نامزدگی حاصل کرنے کے مضبوط ترین امیدوار سمجھے جارہے ہیں اور بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی ہے  کہ وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں،  نومبر میں وہ دوسری بار موجودہ صدر جوبائیڈن کے مقابل ہوں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب

      اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں

      ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.