تازہ تر ین

سانگھڑ میں زخمی اونٹنی کراچی منتقل، کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ

سانگھڑ میں کٹی ہوئی ٹانگ والی اونٹنی کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

صدر پیپلزپارٹی ویمن ونگ فریال ٹالپر کی ہدایت پر ٹانگ کٹنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زخم کے علاج اور اسے مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے اونٹ کو کراچی پہنچایا گیا۔

اینیمل ہسپتال کے افسر ڈاکٹرخوشی محمد راجپوت کی نگرانی میں کراچی لایا گیا۔ رات گئے اینیمل ویلفیئر کمیٹی کے ممبران زخمی اونٹنی کو اپنی نگرانی میں کراچی لائے اور اینیمل شیلٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے زخمی اونٹنی کا علاج شروع کردیا۔

پی پی رہنما سمیتا افضال سید کے مطابق اینیمل شیلٹر میں اونٹنی پرسکون محسوس کررہی ہے۔ زخمی اونٹنی کا مکمل علاج اور ریہیب کیا جائیگا اور مصنوعی پاؤں لگایا جائیگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain