تازہ تر ین

سمندری طوفان ’بیرل‘ امریکا سے ٹکرا گیا، 4 افراد ہلاک

 واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس سے سمندری طوفان ’بیرل‘  ٹکرانے سے معمولاتِ زندگی معطل ہوکر رہ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان ’بیرل‘ نے ٹیکساس اور ہیوسٹن میں تباہی مچا دی۔ 120 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

درخت جڑ سے اکھڑ کر سڑکوں پر گر گئے۔ ہورڈنگز گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ مختلف واقعات میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں 30 لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولیات سے محروم ہوگئے جب کہ 1100 سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

امریکی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلاوجہ گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ساحلوں پر جانے پر پابندی ہے جب کہ ماہی گیروں کو واپس بلالیا گیا۔

میونسپل اداروں، فائر بریگیڈ اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain