Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی
    • سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی
    • نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار
    • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی
    • کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے
    • پی سی بی کا پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان
    • سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیرس اولمپکس: فلسطینی ایتھلیٹس ‘مزاحمت’ کی علامت بنیں گے

    By Khabrain Newsجولائی 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    رام اللہ: پیرس اولمپکس میں فلسطینی ایتھلیٹس ‘مزاحمت’ کی علامت بنیں گے۔

    پیرس اولمپکس میں آٹھ فلسطینی ایتھلیٹس شرکت کریں گے جہاں وہ تیراکی، تیر اندازی، تائیکوانڈو، جوڈو اور باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ایک فلسطینی ایتھلیٹ نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے ایونٹ میں جگہ بنائی جبکہ سات کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔

    کوالیفائنگ کے ذریعے ایونٹ میں پہنچنے والی 24 سالہ تیراک ویلری ترازی کے پاس امریکی اور فلسطینی شہریت ہے جنہوں نے گزشتہ سال الجزائر میں ہونے والے عرب گیمز میں ٹائٹل جیتا تھا۔

    فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق 1996 کے بعد یہ آٹھواں موقع ہوگا جب فلسطینی ایتھلیٹس اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں، فرانسیسی منتظمین نے غزہ میں جاری جنگ کے باعث پیرس میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

    فلسطینی وفد کی مقبوضہ مغربی کنارے سے روانگی کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ورسین آغابیکیان شاہین نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے فلسطینی کھلاڑی غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ دہشت گردی کے دوران “مزاحمت” کی علامت ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ کے انتہائی تاریک لمحوں کے دوران فلسطینی کھلاڑی 26 جولائی کو شروع ہونے والے پیرس گیمز کی تیاری کر رہے ہیں۔ آپ صرف کھلاڑی ہی نہیں ہیں بلکہ آپ بھی فلسطینی مزاحمت کی علامت ہیں۔

    فلسطینی اولمپک کمیٹی کے سربراہ جبریل رجب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اولمپکس میں شرکت سے فلسطینیوں کی طرف سے دنیا کو یہ پیغام جائے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے وطن میں آزاد ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس شرکت کے ذریعے ہم فلسطینی عوام کے مصائب اور غزہ میں ہونے والے قتل عام کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

    فلسطینی اولمپک کمیٹی کے سربراہ جبریل رجب نے کہا کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 400 کھلاڑی، کوچ اور کھیلوں سے وابستہ افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

    حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 38,584 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی سی بی کا پی ایس ایل کرکٹ ڈویلپمنٹ ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان

      ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا

      سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.