انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے پیرس اولمپک کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی غلطی پر معافی مانگ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے دستے کو شمالی کوریا کے نام سے متعارف کروایا گیا جس پر وزارت کھیل نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے دوران ہونے والے واقعے پر افسوس ہوا۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افتتاحی تقریب میں براڈکاسٹنگ کے دوران غلطی ہوئی تھی، جس پر جنوبی کوریا سے معافی مانگتے ہیں۔

