Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر کی دہشتگردی کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد

    By Khabrain Newsاگست 2, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی دہشت گردی مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

    تحریک انصاف کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کی ، جس میں وکیل ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

    دوران سماعت وکیل ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف جو وقوعہ بنایا گیا وہ مضحکہ خیز ہے۔ احمد وقاص جنجوعہ کو صبح 4 بجے گھر کا دروازہ توڑ کر اغوا کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بازیاب کرانے کا حکم دیتی ہے تو اسی دوران انسداد دہشتگردی عدالت سے احمد وقاص کا ریمانڈ لے لیا جاتا ہے۔
    وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احمد وقاص پیدل چلتا ہوا آرہا تھا تو ناکے پر ان کو روکا گیا۔ پراسیکیوشن نے پوری تفصیل نہیں بتائی کہ کہاں سے آرہا تھا ، اکیلا تھا یا کسی کے ساتھ تھا۔

    جج نے کہا کہ ایف آئی آر میں اس طرح لکھنا ضروری نہیں ہے ، ضمنی رپورٹ میں تفصیل بتائی جاتی ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں کسی کالعدم تنظیم کا ذکر نہیں ہے ، ریمانڈ دہشت گرد تنظیم سے تعلق کی بنیاد پر لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر کے اغوا ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج انٹرنیشنل میڈیا پر بھی رپورٹ ہوئی ہے۔ قانون کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ ،بارود کا فرانزک ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے کہ بارود قابل استعمال تھا یا نہیں۔

    جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ این ایف ایس اے کی رپورٹس کے آنے تک احمد وقاص جنجوعہ کو جیل میں رہنے دیں۔ رپورٹس آنے کے بعد اگر احمد وقاص کا تعلق واضح ہو جاتا ہے تو دوبارہ گرفتار کرلیا جائے ، تب تک مشروط ضمانت دے دیتے ہیں۔

    وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ناکے پر احمد وقاص جنجوعہ کی موجودگی ثابت کرنا ضروری ہے۔ جب تک ریکارڈ خاموش ہے احمد وقاص کا کسی بھی کالعدم تنظیم سے تعلق ثابت نہیں ہوتا۔ وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ریکارڈ آنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

    بعد ازاں کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس مقدمے میں لگائے گئے سیکشنز کی 3 سال سے زیادہ سزا ہے۔ 3 سال سے زائد سزا کی وجہ سے ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی۔ ملزم نے تفتیش کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلقات کو تسلیم کیا ہے۔

    جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ فرانزک رپورٹ اگر پراسکیوشن کے خلاف آئی تو اس کا کیا جواب ہے ؟، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ رپورٹس آنے کا انتظار کرلیں اس کے بعد فیصلہ کیا جائے۔ اس موقع پر وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ احمد وقاص جنجوعہ بے گناہ ثابت ہوا تو اس کے جیل میں گزرے وقت کا مداوا نہیں ہوسکے گا۔

    بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے بعد میں جاری کردیا گیا۔ عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کی دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل

      کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔

      پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.