تازہ تر ین

حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمہ، عمران خان اور علی امین گنڈا پور بری

اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمے میں عمران خان، علی امین گنڈا پور اور عمران اسماعیل کو بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سول جج شہزاد خان نے سنایا جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مقدمے سے بری کردیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain