Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسرائیل کا حماس کی قید میں موجود ہر مغوی کی رہائی میں مدد پر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

    By Khabrain Newsنومبر 20, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسرائیل کا فلسطینیوں کو بڑا لالچ، ہر مغوی کی رہائی میں مدد پر 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔

    عالمی سپر پاور اسرائیل نے غزہ میں ہر طرح کے مظالم ڈھانے کے باوجود مغویوں کی رہائی میں ناکام ہونے پر اپنے قیدیوں کو چھڑانے کے لیے بڑے انعامات کا اعلان کردیا۔

    اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کے باوجود اپنے قیدی نہ چھڑا سکا جس کے بعد اس نے نیا حربہ اختیار کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کو لالچ دینا شروع کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے حماس کی قید میں موجود کسی بھی اسرائیلی شہری کی رہائی میں مدد کرنے والے کو نہ صرف 50 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا بلکہ اسے غزہ سے باہر نکلنے کا محفوظ راستہ بھی دیا جائے گا۔

    نیتن یاہو نے اس انعام کا اعلان غزہ کے ایک مختصر دورے کے دوران کیا۔ اس دوران اسے اسرائیلی فوج کے قبضے میں موجود نیٹزارم کوریڈور کا معائنہ بھی کرایا گیا جو شمالی اور جنوبی غزہ کے بیچ اہم سڑک ہے۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ جو لوگ ہمارے چنگل سے نکلنا چاہتے ہیں، ان سے میں کہتا ہوں کہ جو بھی ہمارے قیدی کو رہا کروائے گا، اسے اور اس کے خاندان کو محفوظ راستہ دیا جائے گا۔ ہم ہر یرغمالی کے لیے 5 ملین ڈالر بھی دینے کےلیے تیار ہیں، فیصلہ آپ کا ہے لیکن نتیجہ وہی ہوگا، ہم کسی نہ کسی اپنے سب قیدیوں کو واپس لائیں گے۔

    نیتن یاہو کی یہ انعامی پیشکش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل میں قیدیوں کے اہل خانہ اور ان کے حامیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر حکومت مخالف احتجاج جاری ہے اور  مظاہرین وزیراعظم سے حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل نیتن یاہو نے ہر بار یہی کہا تھا کہ تمام قیدیوں کو آزاد کرنے کا واحد راستہ فوجی آپشن ہے اور غزہ میں اسرائیل کی جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس مقصد کو حاصل نہیں کر لیا جاتا، لیکن اب انعامی پیش کش کا اعلان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ اپنے اس مقصد اور طاقت کے بل بوتے پر قیدیوں کو رہا کرانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور کئی دیگر فلسطینی جہادی گروپوں نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا تھا جس میں اسرائیلی فوجیوں سمیت 1139 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ حماس نے فوجیوں سمیت 250 سے زائد اسرائیلیوں کو قیدی بناکر غزہ منتقل کردیا تھا۔

    حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے تحت کئی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ تقریباً ایک تہائی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر رہائی کےلیے کیے جانے والے اسرائیلی آپریشنز کے دوران ہلاک ہوئے،  جب کہ ایک اندازے کے مطابق اب بھی 101 قیدی غزہ میں زندہ موجود ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا

      دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت

      ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.