Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر کلکتہ دوسرے ڈھاکہ تیسرے نمبر پر دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 بند
    • ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے ردعمل پر معذرت کر لی
    • ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گناہ ہے حنا الطاف
    • سعودیہ پر 2 میزائل 3ڈرون حملے ناکام
    • امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
    • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
    • شام ‘دھماکا خیز مواد پھٹنے سے بچے سمیت2 افراد جاںبحق، ایک زخمی
    • اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل اراکین ملازمین کو تنخواہیں جاری
    • قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان
    • پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
    • مریم نواز پر ان کے اتحادی وزیر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں: سعدیہ جاوید
    • فتنہ الخوارج کا مذموم مقاصد کیلئے مساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ جاری،مزید ویڈیوز سامنے آگئیں
    • نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب اتحاد کے نام پر بیوقوف نہ بنائیں آئرن کوٹ
    • برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش
    • امریکہ میں فضائی بحران برقرار 6 ہزار پروازیں منسوخ ساڑھے 7 ہزار ریٹ
    • بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو
    • اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ جوڈیشل افسران کے پہلے بیج کا گروپ فوٹو۔
    • نوشکی میں شہید میجر ‘ حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ کی دھمکی کام کر گئی، کینیڈا کا سرحد اور امیگریشن پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsدسمبر 18, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والے دھمکی کے بعد کینیڈا نے سرحد اور امیگریشن پابندیوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

    کینیڈا کے چار وزراء نے گزشتہ روز ایک سرحدی سلامتی کے منصوبے کا اعلان کیا جو انہوں نے نجی طور پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کو پیش کیا تھا، جس میں کینیڈا کی سرحدی نگرانی، انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی پر زور دیا گیا تھا۔

    پبلک سیفٹی، فنانس اور بین الحکومتی امور کے وزیر ڈومینک لی بلانک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کینیڈا کے وزرا نے ٹرمپ کے سرحدی وزیر ٹام ہومن کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ سرحدی سلامتی کے منصوبے پر بات چیت ہوئی۔

    لی بلانک اور ان کے ساتھیوں نے امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کو ہیلی کاپٹروں، ڈرونز، نگرانی ٹاوروں اور سراغ رساں کتوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منظم جرائم کو نشانہ بنانے کے لئے "مشترکہ اسٹرائیک فورس” کے منصوبے کا اعلان کیا۔

    وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اقلیتی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ چھ سالوں میں سرحدی سلامتی کے لیے 1.3 بلین کینیڈین ڈالر (909 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس منصوبے میں فینٹانل، غیر قانونی نقل مکانی اور منظم جرائم کے سدباب پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر انہوں نے امریکہ میں تارکین وطن اور منشیات کی نقل و حرکت کو نہ روکا تو کینیڈا پر امریکہ کینیڈا کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔

    امریکی حکام نے اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کے قریب 23,000 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے لیکن اس عرصے کے دوران امریکہ-میکسیکو سرحد کے قریب پکڑے گئے 1.5 ملین افراد کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

    کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ چار برسوں کے دوران سرحد کے سب سے زیادہ گنجان آباد حصے میں مزید کیمرے اور سینسر نصب کیے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودیہ پر 2 میزائل 3ڈرون حملے ناکام

      امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت

      شام ‘دھماکا خیز مواد پھٹنے سے بچے سمیت2 افراد جاںبحق، ایک زخمی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.