Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جاپان میں زلزلے کا خطرہ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

    By Khabrain Newsجنوری 16, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جاپان کی حکومت نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 30 سالوں میں ’میگا زلزلہ‘ آنے کا امکان 82 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین پر مشتمل حکومتی پینل نے کہا ہے زلزلے کی شدت 8 سے 9 میگنیٹیود ہو سکتی ہے جو بہت ہی بڑے سونامی کا سبب بنے گا، کئی ہزار افراد ہلاک ہوں گے اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔

    زلزلہ ریسرچ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال تک اس شدت کے زلزلے کا 74 سے 81 فیصد تک امکان موجود تھا جو اب 75 سے 82 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مغربی جاپان میں بحرالکاہل کے ساحل کے قریب زیرِ سمندر ایک مقام ہے جو ننکائی ٹرف کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ننکائی ٹرف جاپان کے ہونشو جزیرہ کے جنوب میں واقع ننکائیڈو کے مقام پر ایک گہری جگہ ہے جہاں دو ٹیکٹونک پلیٹس ٹکراتی ہیں۔ 800 کلومیٹر طویل ننکائی ٹرف جاپان میں بحرالکاہل کے ساحل کے متوازی سمندری چینل ہے۔

    زیرِ سمندر ٹیکٹونکس پلیٹس حرکت کے دوران پھنس جاتی ہیں جس سے بڑی مقدار میں توانائی جمع ہو جاتی ہے۔ یہ توانائی پلیٹس کے علیحدہ ہونے کی صورت میں ریلیز ہوتی ہے جس کے نتیجے میں انتہائی تباہ کن زلزلہ آ سکتا ہے۔

    گزشتہ 1400 سالوں میں ہر ایک یا دو سالوں بعد ننکائی ٹرف میں شدید زلزلے آتے رہے ہیں۔ آخری مرتبہ 1946 میں ننکائی ٹرف میں زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    زلزلہ ریسرچ کمیٹی کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ آخری زلزلہ آئے 79 برس ہو گئے ہیں اور ہر گزرتے سال کے ساتھ اگلے زلزلے کا امکان ایک فیصد بڑھ رہا ہے۔‘

    حکومتی اندازے کے مطابق ساحل کے قریب چھوٹے جزیرے سونامی کی 30 میٹر اونچی لہروں کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔ جبکہ گنجان آباد ہونشو اور شکوکو کے جزیرے زلزلے کے چند منٹوں میں ہی بڑی لہروں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق سنہ 1707 میں ننکائی ٹرف کے تمام حصے ایک ساتھ ہی پھٹ پڑے تھے جس سے تباہ کن زلزلے نہ جنم لیا اور جو جاپانی قوم  کی ریکارڈ شدہ تاریخ کا دوسرا شدید ترین زلزلہ تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ

      کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.