Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کو اپنے دفاع کے لیے اقدامات کا پورا حق حاصل ہے، وزیراعظم کی سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو

    By Khabrain Newsمئی 9, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور اُسے اپنے دفاع کے لیے اقدامات کا پورا حق حاصل ہے۔

    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی کی، سعودی وزیر پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان بن عبد العزیز السعود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیرِاعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

    جنوبی ایشیا کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے پاکستان کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس کی وجہ سے کئی بے گناہ شہری بشمول خواتین اور بچوں کی شہادت واقع ہوئی اور املاک کو نقصان پہنچا۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی بلااشتعال اور بلا جواز جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس جارحیت سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    وزیر اعظم نے پاکستان کی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دفاع وطن میں مثالی حوصلے اور جرات کا مظاہرہ کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق اپنے دفاع کے لیے اقدامات لینے کا پورا پورا حق حاصل ہے۔

    وزیرِاعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور علاقائی امن قائم کرنے کے لیے سعودی حکومت کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

    سعودی وزیر مملکت نے پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو جنوبی ایشیا کے موجودہ حالات پر گہری تشویش ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی پاکستانی قیادت کو پہنچایا اور ملاقات میں دونوں طرف سے پاک-سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

    انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب تنازعات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

    سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم نے ملاقات کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا، ملاقاتیں کرکے سعودی وزیر خارجہ واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے۔

    قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور کا خیرمقدم کیا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور انہوں نے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے فروٖ کے لیے سعودی عرب کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔

    بعد ازاں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

    قبل ازیں اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا پاکستان میں سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

    سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے دفتر خارجہ میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں پاک-بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیراس سے قبل بھارت کے دورے پر تھے اور نئی دہلی سے اسلام آباد پہنچے اور یہاں ملاقاتیں کرکے واپس سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.