تازہ تر ین

وزیراعظم سے اہم شخصیت کی ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی اور فاٹا اصلاحات پر اپنے تحفظات سے آگا کیا ،دونوں رہنماﺅں نے فاٹا عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کئے جانے پر اتفاق کیا ہے ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہفتے کو یہاں وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی اس ملاقات میں قومی امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فاٹا اور اصلاحات پر قانون سازی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ محمود خان اچکزئی نے اس موقع پر فاٹا سے متعلق اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فاٹا کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور وہاں کے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر ہی فاٹا اصلاحات کے فیصلے کئے جائیں گے تاکہ غیور قبائل کے ساتھ ناانصافی اور ان کی حق تلفی و استحصال نہ ہونے پائے ۔ محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم کے عزم اور جذبے سے بھرپور اتفاق اور قبائلی عوام کی فلاح کے لئے سوچنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ خیال رہے کہ محمود خان اچکزئی کو فاٹا کی خیبرپختونخوا میں ختم کرنے پر شدید تحفظات ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain