آزادکشمیر: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا، بچی مردہ حالت میں برآمد۔
آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا۔
پولیس کے مطابق تیندوا گھر کےصحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا۔
پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔
بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔

