تازہ تر ین

41ممالک کی سربراہی چھوڑنے بارے افسوسناک خبر

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اتحادی فوج میں امریکہ کی مداخلت کی وجہ سے 41ملکوں کی سربراہی کو خیر باد کہہ کر وطن واپسی پر غور شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل (ر)راحیل شریف 41اسلامی ملکوں کی سربراہی کا عہدہ چھوڑ کر پاکستان واپس آنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں کیونکہ سپہ سالار اسلامی لشکر میں امریکہ کے غیر معمولی اثرورسوخ سے ناخوش ہیں کیونکہ اتحاد اس جانب گامزن نہیں ہواجس طرف ان کو بتایا گیا تھااوراس کے علاوہ آہستہ آہستہ سعودی حکام ان کے رول کو محدود کر کے ایک سیکیورٹی آفیسر کی طرح کام لے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کے سب سے معتبر اور باصلاحیت سابق سپہ سالار نہایت سنجیدگی سے استعفیٰ دے کر پاکستان واپس آنے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب راحیل شریف کے قریبی دوستوں کا بھی یہی مشورہ ہے کہ راحیل شریف پاکستان واپس آکر ملک کیلئے بہت اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے صحیح معنوں میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھر پور فائدہ ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain