Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
    • گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
    • علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
    • وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
    • بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
    • کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
    • پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان
    • پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی
    • بابراعظم اور شوبز اسٹارز کا عید پر دلکش انداز سوشل میڈیا پر وائرل
    • حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق
    • امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
    • رومانیہ میں ڈرون گرنے کے بعد نیٹو ممالک نے روس پر تنقید کی۔
    • بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں
    • کرن جوہر نے شاہ رخ خان،کرینہ سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بتائی؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گھی اور تیل کے معروف برانڈز مضر صحت قرار

    By Daily Khabrainمئی 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خصوصی رپورٹ ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مارچ میں لیے گئے کوکنگ آئل اور گھی کے سیمپلز کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ کوکنگ آئل اور گھی سمپلنگ مہم کے جاری کردہ نتائج کے مطابق 151پراڈکٹس کےلئے گئے نمونہ جات میں سے 92نمونہ جات پاس جبکہ 45فیل ہوئے۔ تجزیے میں فیل اور مضر صحت قرار پانے والے کوکنگ آئل پراڈکٹس میں کسان سن فلاور کوکنگ آئل، ایوا سن فلاو کوکنگ آئل ، درجہ اول کوکنگ آئل، سحر کو کنگ آئل شامل ہیں جبکہ بناسپتی گھی میں سلویٰ، شاہ تاج ، گائے ،سیزن، سحر، سویرا ، یادگار ، درجہ اول ، ذائقہ بناسپتی انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیے گئے ہیں۔ امبر بناسپتی، پیوررائل پریمیر ، شہباز ، کیئر ، مجاہدبھی تجزیے میںفیل ہو گئے۔ ایشیا، خیبر ، عسکری ، لطیف ، کوثر، حفیظ ، تازہ، دعا، مہر بناسپتی بھی انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قرار دیے ہیں۔ 14پراڈکٹس کے نمونے کم غذائی اجزاءکی موجودگی پر غیر معیاری قرار دیے گئے ہیں۔ ان میں شان کوکنگ آئل، اسلام آباد، مروہ، ایوین، ایشیاءپیور، ہانڈی، شاہ تاج پریمیم کوکنگ آئل ، داتا، پرائم ، ہانڈی، غوثیہ، ممتا، اسلام آباد، آشیانہ اور مہر بناسپتی، سویا سپریم، انعام، رانی گولڈ، تاز ہ گولڈ، رحمت، ص، مالٹا بناسپتی غیر معیاری قرار دیے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو فیل ہونے والے پراڈکٹس کی موجودہ سپلائی نہ خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ تجزیے میں پاس ہونے والی کمپنیوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.pfa.gop.pkپر دیکھی جا سکتی ہے۔ پاس ہونے والوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج سے بھی لی جا سکتی ہے۔ فیل ہونے والی کمپنیوں کو تمام مال مارکیت سے ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ہدایات پر عمل نا کرنے کی صورت میںسخت کاروائی ہو گی۔فیل ہونے والی تمام کمپنیوں کو 10لاکھ فی کس جرامنہ عائد کیا گیا ہے۔ غیر معیاری قرار دی گئی کمپنیوں کو کوالٹی بہتر کرنے کے لیے 1ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ 1ماہ بعد تمام نمونے دودبارہ لیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ مارچ میں 120کمپنیوں کے 151 پراڈکٹس کے نمونہ جات ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ کوکنگ آئل اور گھی کے معیار کو قائم رکھنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سال میں 2مرتبہ اعلانیہ جبکہ ایک دفعہ سرپرائز طریقے سے نمونے لے گی۔ تمام نمونے عالمی معیار کی ISOسرٹیفائیڈ لیبارٹری PCSIRسے چیک کروائے گئے ہیں۔ تما م کمپنیوں کے سیمپل ان کے نمائندوں کی موجودگی میں اٹھائے گئے تھے۔ نمونے لینے سے پہلے تما م کمپنیوں کو خامیاں دور کرنے اور اصلاح کے لیے مناسب وقت دیا گیا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گٹکا فری پنجاب مشن کے تحت گٹکا سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے 5 لاکھ پیکٹ گٹکا تلف کر دیا۔ کروڑوں روپے مالیت کا گٹکا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس میں تلف کیا گیا۔ گزشتہ 2ماہ سے جاری گٹکے کے خلاف کریک ڈاﺅن میں دیگر شہروں اور صوبوں سے گٹکا سمگل کرنے کی کئی کوششوں کو ناکام بنایا گیا اورگٹکے کے بڑے وئیر ہاﺅسز پکڑے گئے جن سے کروڑوں روپے کی مالیت کا گٹکا برآمد کیا گیا۔ تمام گٹکا ابلاغ اور عوام کے نمائندوں کی موجودگی میں تلف کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب کو گٹکا فری بنانے کا عزم پورا کریں گے۔ گٹکا کینسر اور دیگر مضر بیماریوں کی بڑی وجہ ہے جس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے ۔ گٹکے کی فروخت ، سمگلنگ یا کسی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان

    ملک بھر میں گرمی کی لہر،کراچی میں آج موسم کیسا رہےگا؟

    مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    تازہ ترین

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی

    حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق

    بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.