تازہ تر ین

عمران خان اپنی ”نااہلی“ بارے بول پڑے, دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ سوچتے ہیں کہ میں آگ کے ساتھ کھیل رہا ہوں اور نا اہل ہو جاں گا ،انہیں بتا دوں کہ کرپشن مافیہ کے گارڈ فادر سے پاکستان کی جان چھڑانے کے لیے یہ بہت چھوٹی قیمت ہوگی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے کیس کی تحقیقات چاہے سپریم کورٹ کرلے یا پھر جے آئی ٹی بنا لی جائے ،وہ جو بھی کرنا چاہیں مگر میرا چیلنج ہے کہ وہ اسی نتیجے پر پہنچیں گے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے لندن فلیٹ 1983میں لیے اور ان پر ٹیکس بھی ادا کیا اور اس فلیٹ کو 2003میں بیچ دیا اور اس سے حاصل ہونے والے پیسے بینکوں کے ذریعے واپس منگوائے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بنی گالا خریدنے کے لیے وہ ہی پیسے استعمال کیے جو لندن فلیٹ بیچنے کے بعد موجود تھے ۔عمران خان نے کہا کہ میںنے 20سال برطانیہ میں ٹیکس ادا کیا اور میں 1981سے پاکستان میں ٹیکس ادا کر رہا ہوں اور آج تک مجھے ایک بھی ٹیکس نوٹس موصول نہیں ہوا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ۔تحریک انصاف کے سربراہ نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف کی ٹیکس چوری ،منی لانڈرنگ اور قطری خط کے معاملے پر جھوٹی گواہی کو پکڑ لے گی۔ کپتان نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو چیلنج کر دیا۔ میرے معاملے پر سپریم کورٹ تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنائی جائے، میرے برعکس جے آئی ٹی نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور جھوٹ (قطری خط) جیسے جرائم میں ملوث پائے گی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے نواز حکومت کو ایک مرتبہ پھر چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے معاملے پر سپریم کورٹ تحقیقات کرے یا جے آئی ٹی بنائی جائے،یہ جوکچھ بھی کرلیں نتیجہ ایک ہی ہوگا، میرے برعکس جے آئی ٹی نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور جھوٹ (قطری خط) جیسے جرائم میں ملوث پائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا وقت ختم ہوچکا، اب وہ اپنی مرضی کے امپائر بھی کھڑے کرلیں تب بھی الیکشن نہیں جیت سکیں گے، ریاض کانفرنس میں انٹی شعیہ گروپ سامنے آگیا، پاکستان کو کسی صورت اس میں فریق نہیں بننا چاہئے، اب ملک کے حق میں بالکل اچھا نہ ہوگا، شریف فیملی جے آئی ٹی پر اعتراض صرف تاخیری حربے کے طور پر کررہی ہے، حکمران خاندان فرینڈلی اپوزیشن کا عادی تھا، ہماری حقیقی اپوزیشن نے ان کے حواس باختہ کردیئے ہیں اور بوکھلا کر اب فیتے کاٹنے پر لگ گئے ہیں، ان کا دور ختم ہوگیا، اب دھاندلی کرکے بھی الیکشن نہیں جیت سکتے، عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جبکہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے جس سے صدیوں پرانے تعلقات ہیں، پاکستان کو ایران اور سعودیہ میں تنازعات ختم کرکے قریب لانا چاہئے نہ کہ فریق بن جائے، اگر وہاں جنگ ہوئی تو اسی کے اثرات پاکستان میں ضرور پہنچیں گے، اس لئے ہمیں کسی صورت فریق نہیں بننا چاہئے، ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے اب جواب دیں، اصل کیس تو نواز شریف کیخلاف چل رہا ہے، مجھے تو صرف ڈرانے کیلئے کیس کیاگیا ہے، میں نے20 سال انگلینڈ میں کرکٹ کھیلی اور جو پیسہ کمایا پاکستان لے آیا، نواز شریف تو یہاں سے پیسے لوٹ کر باہر لے گئے، نواز شریف نااہل قرار پاگئے تو میں بھی قربانی دینے کو تیار ہوں، عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن اور ٹیکس چھپانے کا کوئی کیس نہیں ہے، میں سیاست میں فیکٹریاں بنانے نہیں آیا تھا، شریف فیملی یہ الیکشن سے پہلے کاروباری طبقے پر دباو¿ ڈال کر پیسہ اکٹھا کرتے ہیں، شہباز شریف عدالت آئیں ان کا وہاں انتظار کررہا ہوں، ان کا نام بدل کر ڈرامہ شریف رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں سکوں ہی سکون ہے اگر غلط کام نہ کیا ہوا تو پھرفکر کس بات کی ہے آدمی آرم و سکون کی نیند سوتا ہے میں بچپن ہی سے نتھیاگلی آتا ہوں موسم گرما کی چھٹیاں یہاں پہاڑوں میں ہی گزرتی تھیںپاکستان جیسا خوبصورت کوئی ملک نہیں ہے لندن صرف بچوں کو ملنے جاتا ہوں روزے کے بہت فائدے ہیں روزہ رکھ کر ورزش کرنے کا زیادہ فائدہ ہے روزہ رکھ کر دن کو سو جانا بجائے فائدے کے نقصان ہے اس لیے میں روزے کی حالت میں بھی ورزش کرتا ہوں عمران خان نے کہا کہ میرا مقصد ہے جو پاکستان کو آگے لیکر جاتا ہے وہ میرا پسندیدہ ہے جو کرپشن کر کے ملک کو نقصان پہنچاتا ہے اسے میں سخت نا پسند ہوں ایک ہزار ارب روپیہ کرپشن کی نظر ہو رہا ہے باہر چلا جاتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain