Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
    • گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
    • علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
    • وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
    • بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
    • کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
    • پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان
    • پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی
    • بابراعظم اور شوبز اسٹارز کا عید پر دلکش انداز سوشل میڈیا پر وائرل
    • حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق
    • امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
    • رومانیہ میں ڈرون گرنے کے بعد نیٹو ممالک نے روس پر تنقید کی۔
    • بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں
    • کرن جوہر نے شاہ رخ خان،کرینہ سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو ان فالو کردیا، وجہ کیا بتائی؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”بجلی بحران کا حل سڑکوں پر نہیں،ملکر تلاش کریں“ نامورتجزیہ کار ضیاشاہدکی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

    By Daily Khabrainمئی 30, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے حسین نواز کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کو تاریخی واقعہ قرار دیا ہے شاید اس لحاظ سے کہ حاکم وقت یا ان کے اہل خانہ بھی اس طرح جے آئی ٹی یا عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے یہ پہلا موقع ہے کہ منتخب وزیراعظم کے صاحبزادے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ہمیں انتظار کرنا چاہئے کہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کیا رپورٹ پیش کرتی ہے۔ ہماری تاریخ میں بہت کم مثالیں ہیں کہ حاکم وقت یا اس کے خاندان کا کوئی فرد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا ہو۔ حکومتی وزراءاس واقعہ کو خراج تحسین پیش کرتے نظر آتے ہیں لیکن یہ ابھی قبل از وقت ہو گا معاملہ ابھی سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے۔ اس نے درست فیصلہ کیا کہ جے آئی ٹی بنائی جائے اور متعین سوال دیئے کہ ان افراد سے یہ سوال کئے جائیں۔ یہ مقدمہ تین افراد، عمران خان، سراج الحق اور شیح رشید نے درج کروایا جبکہ اس میں نامزد افراد میں وزیراعظم، ان کے صاحبزادے اور شاید ان کی بیٹی سے بھی یہی سوالات کئے جائیں گے۔ تاہم درخواست دہندگان اور مقدمہ میں نامزد افراد ایک سسٹم کا حصہ ہیں۔سپریم کورٹ اعلیٰ عدالت ہے۔ وہ فیصلہ کرے گی تاہم جب تک فیصلہ نہیں آتا، ملزم تو ملزم ہی قرار پائیں گے۔ ہم سب کو شائستگی کے ساتھ حوصلے کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ جے آئی ٹی کے ارکان کو بھی سپریم کورٹ نے ہی نامزد کیا ہے۔ اور ان کو متعین شدہ سوال بھی سپریم کورٹ نے ہی دیئے ہیں۔ فریقین کو صبر و تحمل سے سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔ وقت سے پہلے بگلیں بجانا، خوشیاں منانا درست نہیں۔ وزیراعظم ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں بھی آ سکتا ہے اور ان کے خلاف بھی۔ لیکن وزیراعظم کا فرض یہ بنتا ہے کہ پاکستانی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل یقین دلایا گیا کہ رمضان میں بجلی بند نہیں کی جائے گی۔ لیکن کراچی اور کے پی کے میں جو کچھ ہوا اور پنجاب کے دیہی علاقوںمیں لوڈ شیڈنگ کا جوحال ہو رہا ہے وہ کسی طرح بھی تسلی بخش صورتحال نہیں۔ حکومت وقت اگر گردشی قرضوں کو کچھ کم کر دیں تو آئی پی پیز آسانی سے 22 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ حکومت کے ذمے ہمارے کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔ بجلی کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے کہ کسی کی جیب میں پڑا ہو اور اسے نکال کر دے دیا جائے کہ مسائل حل کر لو۔ اس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ذمہ دار افراد بیٹھیں اور مشترکہ مفادات کونسل میں لے جائیں اور اس کا کوئی حل نکالیں۔ وفاقی وزیر کا یہ کہناکہ جتنے مرضی احتجاج کر لو، دھرنے کر لو، ہم بجلی نہیں دیں گے۔ دوسری طرف وہ توڑ پھوڑ کریں اور گرڈ اسٹیشنوں پر قبضہ کر لیں۔ یہ کوئی درست حکمت عملی نہیں ہے۔ ایک مرتبہ بھارت سے کچھ تجزیہ کار آئے۔اس وقت مسلم لیگ (ق) کے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے یہ بیان دیا تھا کہ وردی والے کو سو مرتبہ بھی الیکشن لڑوانا پڑا تو ہم لڑوائیں گے۔ تو تجزیہ کار خشونت سنگھ نے جب یہ بیان پڑھا تو انہوں نے کہا ”موجاں ای ہو گئیاں“ ہم نے پوچھا کس طرح تو انہوں نے کہا:”پاکستان کی موجاں ای موجاں،ہر طرف فوجاں ای فوجاں“اب بھی ایسا ہی لگتا ہے کہ ہر معاملے پر جے آئی ٹی، ہی جے آئی ٹی ہو گی۔ ملک میں ہر طرف یہی کام ہو گا اورعمران خان کے الیکشن کمیشن سے مطالبے پر بھی جے آئی ٹی بنے گی۔ جنگ اور لڑائی میں سب سے پہلا قتل سچائی کا ہوتا ہے۔ جب بھی دو فریق لڑیں گے سب سے پہلے سچائی قتل ہو گی۔ دونوں فریق اپنے اپنے طریقے سے ہیرو بناتے ہیں اور اپنے اپنے طریقے کے ولن بناتے ہیں۔ ملک میں بھی اسی طرح کا شو لگا ہوا ہے۔ اپنے اپنے ہیرو کی واہ واہ ہو رہی ہے اور ولن پر اعتراض ہو رہے ہیں۔ خورشید شاہ ایک نئی تھیوری لے کر آئے ہیں اور بیان داغ دیا ہے کہ پہلے نوازشریف نااہل ہو گا، پھر عمران خان نااہل ہو گا۔پیچھے میں اور زرداری رہ جائیں گے۔ علماءکرام کا فتویٰ دینا بہت آسان ہے۔ وہ مدارس میں جانے کی تکلیف کریں ۔ ملک میں 9 ہزار مدارس سے کوئی شکایت نہیں۔ کوئی دہشت گردی کی اطلاع نہیں ملی تقریباً اڑھائی سو ایسے مدرسے ہیں جہاں فون ٹیپ ہوئے ہیں جن میں دہشت گردی کا کہا گیا اور وہاں دہشت گرد پناہ لیتے رہے ہیں۔ علماءکرام فتوے دے کر گھر نہ بیٹھیں بلکہ ان مدرسوں میں جائیں اورانتہا پسندوں کو سمجھائیں تا کہ دہشت گردی کے واقعات ہونے سے پہلے رُک سکیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی طرف سے کوشش کی جا رہی ہے کہ جے آئی ٹی کی راہ میں روڑے اٹکائے جائیں اور اسے اپنے کام سے روکنے کے لئے وہ مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ دو ممبران پر اعتراضات جمع کروائے ہیں۔ حکمرانوں کا جے آئی ٹی کے ممبران کے ساتھ رویہ بہت جارحانہ ہے۔ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے ارکان سے کہا کہ میں آپ کے سوالوں کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک سپریم کورٹ سے فیصلہ نہ آ جائے۔ اس پر جے آئی ٹی ارکان نے انہیں 30 مئی کا وقت دیا اور کاغذات جمع کروانے کو کہا۔ میاں فیملی کے ارکان جب بھی زیر عتاب آتے ہیں کوشش کرتے ہیں کہ سچ پر پردہ ڈالا جائے ۔ماڈل ٹاﺅن اور ڈان لیکس کی طرح پانامہ کو بھی دبانا چاہتے ہیں۔ اس وقت ہمارے ملک میں قانوں کی حکمرانی نہیں بلکہ حکمرانوں کا قانون چل رہا ہے۔ حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں جو کیس دائر کیا ہے اس میں حکومت کے تمام ادارے ان کی معاونت کر رہے ہیں۔ وہ ایک عام شہری ہے۔ اس نے عمران خان کے خلاف جھوٹی پٹیشن دائر کر رکھی ہے جو سپریم کورٹ سن رہا ہے۔ ہم کل سپریم کورٹ میں یہ معاملہ اٹھائیں گے کہ کس طرح تمام سرکاری ادارے پرائیویٹ شہری کو تمام ریکارڈ اور معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ممبرخیبر پختونخوا اسمبلی فضل الٰہی نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہمارا احتجاج جمہوری ہے اور اس دوران نہ تو ایک گملا تورا ہے اور نہ ہی قانون ہاتھ میں لیا۔ ہم ادائیگی کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں بجلی نہیں دی جاتی۔ میں نے کل تمام احتجاج ختم کر دیا ہے۔ 18,18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔تین دنوں سے بجلی اور پانی نہیں ہے۔ بچوں کو سحری اور افطاری میں بجلی نہیں مل رہی۔ حکمران عدالتوں کو نہیں مانتے۔ ان کے فیصلوں کو اہمیت نہیں دیتے۔ ہم تمام پارلیمنٹرین کے پاس گئے ہیں۔ ہم نے دھرنا دیا ہے۔ یہ لوگ عادی ہو چکے ہیں۔ یہ اس طرح نہیں مانیں گے۔انہوں نے مجھے مذاکرات کے لئے اندر بلایا اور باہر سے دروازے بند کر دیئے۔ اور میرے گرد اتنے پولیس والے لگا دیئے کہ احساس ہوا جیسے میں نوازشریف کی فیکٹری میں کام کرنے والا دہشتگرد ہوں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان

    ملک بھر میں گرمی کی لہر،کراچی میں آج موسم کیسا رہےگا؟

    مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    تازہ ترین

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو رہا ہے؟ عوام کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی

    حب؛ تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 3دوست جاں بحق

    بھارت :انتہاپسند ہندؤوں کا مسلمانوں کوعیدکی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، اجتماعات کیخلاف دھمکیاں

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.