تازہ تر ین

کلبھوشن کیس کے وکیل کی اٹارنی جنرل سے ملاقات, اہم معاملہ منظر عام پر!!!

اسلام آباد (آن لائن ) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کی پھانسی کیخلاف کیس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وکیل خاور قریشی نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کلبھوشن یادیو کو رہا نہیں کر سکتی ، کلبھوشن کا کیس واضح ہے اس کو رہا یا بری نہیں کیا جاسکتا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل آفس میں اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیاسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،گذشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں جاری کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل آفس میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور عالمی عدالت میں کلبھوشن کی پھانسی کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وکیل خاورقریشی نے شرکت کی ، اجلاس میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے کلبھوشن کے مقدمے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور حکمت عملی پر غور خوص کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں کیس کے مختلف پہلو کا جائزہ لیا گیا اور کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں بھرپور انداز میں لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ،اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عالمی عدالت میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے کہا کہ عالمی عدالت کلبھوشن یادیو کو رہا یا بری نہیں کرسکتی ،کلبھوشن کا کیس بلکل واضح ہے اس کو رہا اور بری نہیں کیا جا سکتا وہ کہیں نہیں جا رہا ،دفتر خارجہ اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کردیا جائے گا ، یا د رہے کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جب وہ باہر نکل رہے تھے تو صحافیوں نے خاور قریشی سے بات کرنا چاہیے تو انکے ساتھ موجود اسسٹنٹ نے میڈیا کہ نمائندوں کو روکنے کی کوشش کی تو صورتحال کشیدہ ہو گئی اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے انہوں نے میڈیا کہ نمائندوں سے مختصر بات کی ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain