تازہ تر ین

زیادتی کا شکار لڑکی بارے براردری کے شرفاء کا افسوسناک فیصلہ

ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹ) جنسی درندے نے گن پوائنٹ پر شمائلہ کی عزت لوٹ لی۔ برادری نے لڑکی کالی قرار دے کر قتل‘ فروخت کرنے کا فیصلہ دے دیا۔ متاثرہ خاتون جان بچا کر علاقہ کے معزز کے گھر پناہ گزین‘ پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقہ فاضل پور کی شمائلہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں مو¿قف اختیار کیا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی کہ ملزم خلیل احمد جو چادر‘ چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوا اور اسلحہ کے زور پر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ وقوعہ کا علم دوسرے روز برادری کو ہوا تو محمدشفیع سمیت نام نہاد شرفاءنے اس کے والد کو مجبور کیا کہ اس کی لڑکی کالی ہے‘ اس لئے قتل کرنے یا فروخت کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ مقدمہ کی مدعیہ کے مطابق فیصلے کا سنتے ہی وہ جان بچا کر علاقہ کے معزز سید غلام عباس شاہ کے گھر میں پناہ گزین ہو گئی۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ معاملہ کی تحقیقات اعلیٰ پولیس حکام کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain