تازہ تر ین

پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ مختصر کردیا، 2 کھلاڑی ریلیز

جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو مختصر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر عامر جمال اور اسپنر فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے کم کرکے 16 کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کے تحت جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی افریقا  پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

جنوبی افریقہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا فاتح ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain