تل ابیب: اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ جنگ کے 2 سالوں میں ہونے والے فوجی جانی نقصان کےاعداد و شمار جاری کردیے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاک فوجیوں میں سےتقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک اسرائیلیوں کا تعلق فوج، پولیس، شن بیٹ ایجنسی اورکارپورلز سےہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نےکہا ہےکہ ریاست اپنےکندھوں پرغزہ جنگ کی بھاری قیمت اٹھا رہی ہے۔