Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
    • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید
    • بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا
    • نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انشاء اللہ کشمیریوں کو جلد بھارتی تسلط سے آزادی ملے گی، وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر پیغام

    By Khabrain Newsاکتوبر 27, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 78 سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا، انسانی تاریخ کا افسوسناک باب آج بھی جاری ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہر سال 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا وہ تاریک دن یاد دلاتا ہے جب 78 سال پہلے بھارت نے اپنی افواج کو سری نگر بھیجا اور اس پر قبضہ کر لیا۔ یہ انسانی تاریخ کا وہ افسوسناک باب ہے جو آج بھی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس دن سے لے کر آج تک بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود کشمیریوں کا حق خود ارادیت کو مسلسل پامال کر رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں نے 8 دہائیوں سے بے پناہ مشکلات اور ظلم و بربریت کا مقابلہ کیا، خوف اورناانصافی کے ساۓ میں بھی کشمیریوں کی بہادری، جراتمندی، اور کسی دباؤ میں نہ آنے والی آزادی کی تڑپ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بلاشبہ کشمیریوں کا انصاف اور حق خود ارادیت کےحصول کے لیۓعزم غیر متزلزل اور دائمی ہے۔ 5 اگست 2019 سے بھارت نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی غیر قانونی اور یکطرفہ کاروائیوں میں مزید اضافہ کیا ہے جسکا مقصد مقامی آبادی کے تناسب اور سیاسی صورتحال کو تبدیل کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے علاوہ بھارت نے آزادی اظہار راۓ اور آزادانہ نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا رکھی ہے، خوفناک قوانین کو لاگو کرتے ہوئے بھارت نے منظم انداز میں ظلم و بربریت اور اشتعال انگیزی کا نظام قائم کر رکھا ہے تاکہ کشمیری عوام کی جائز سیاسی آوازوں اور خواہشات کو دبایا جا سکے۔

    وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کشمیر کے نمایاں سیاسی، سماجی رہنما اورمیڈیا نمائندگان کی غیر قانونی اور بلا جواز گرفتاریاں بھارت کے پر تشدد ایجنڈے کا مظہر ہے، جھوٹے الزامات پر رہنماؤں کو مسلسل پابند سلاسل رکھنا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی ہے جو بین الاقوامی قوانین کے منافی اور اقوام متحدہ کی بے شمار قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں بہت واضح، غیر متزلزل اور اصولی موقف رکھتا ہے، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے بغیر برصغیر کا دائمی امن و استحکام محض خواب ہی رہ جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم میں نے ہمیںشہ کشمیریوں کی حالت زار اور بھارت کے تسلط سے آزادی کے لیے انکی آواز بین الاقوامی برادری کے سامنے رکھی ہے۔ میں کشمیری عوام کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی اس جدوجہد میں اکیلے نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانی پرعزم عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اوراپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کے ساتھ جڑے رہیں گے جب تک انکو انصاف پرمبنی اور بین الاقوامی برادری کا حمایت یافتہ حق خود ارادیت نہیں مل جاتا اور انشاءاللہ وہ دن زیادہ دور نہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

      ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید

      اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.