تازہ تر ین

18کھرب کا بجٹ, پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت آج اپنا پانچواں اور آخری بجٹ پیش کرے گی جسے صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشاصوبائی اسمبلی میں پیش کریں گی،اس بار بجٹ کا مجموعی حجم 1800 ارب سے زائد ہوگا جبکہ گزشتہ سال 1681بلین کا بجٹ پیش کیا تھا۔اس برس ترقیاتی سکیموں کے لیے گزشتہ سال کی نسبت 100 فیصد زائدرقم مختص کی گئی ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافہ بھی گزشتہ سال کے برابرکیا جارہا ہے اسی طرح تعلیم کے بجٹ میںاضافہ ،جاری اخراجات اور توانائی سیکٹر کے لئے بھی بجٹ میں اضافی رقم رکھی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب ا ٓج بجٹ پیش کر رہی ہے جس میں پنجاب کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 635 ارب متوقع ہے جبکہ گزشتہ سال 550 ار ب تھا پنجاب کے بجٹ میں انرجی سیکٹر کی جاری و نئی سکیموں کی مد میں 9 ارب کا بجٹ، روڈ سیکٹر کی سکیموں کی مد میں 80 ارب، محکمہ آبپاشی کے لیے 36 ارب متوقع ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے لیے 100 ارب، تعلیم کے لیے 50 ارب، ہائر ایجوکیشن پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 18 ارب، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے لیے 30 ارب روپے بجٹ مختص کیا جائے گاذرائع کے مطابق سپورٹس کے لیے 8 ارب 50 کروڑ ، پرائمری ہیلتھ کا بجٹ 44 فیصد اضافے کے ساتھ 26 ارب، واٹر سپلائی نکاسی آب کے لیے 40 ارب اور ویمن ڈیویلپمنٹ کے لیے 70 کروڑ روپے متوقع ہے۔ لوکل گورنمنٹ اور سٹی ڈسٹرکٹ کے لیے 3 ارب 50 کروڑ، اربن ڈویلپمنٹ کے لیے 12 ارب، محکمہ زراعت کے لیے 20 ارب، محکمہ جنگلات کے لیے 2 ارب اور وائلڈ لائف کے لیے 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے فشریز کے لیے 85 کروڑ، لائیو سٹاک کے لیے 10 ارب جبکہ گزشتہ 13.6 بلین تھا ، انڈسٹریز اور کامرس کے لیے 12 ارب 50 کروڑ جبکہ محکمہ اوقاف کے لیے 19 کروڑ روپے متوقع ہے۔ پبلک بلڈنگ کے لیے 15 ارب جس میں ہائیکورٹ کے لیے 2 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ، ایس اینڈ جی اے ڈی کے لیے 99 کروڑ 50 لاکھ، لا اینڈ پارلیمانی افیئرز کے لیے 37 کروڑ 40 لاکھ اور پبلک پراسیکیوشن کے لیے 12 کروڑ 90 لاکھ روپے متوقع ہیںجیل خانہ جات کے لیے 1 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ، گورنر ہاوس کے لیے 5 کروڑ 70 لاکھ، پی اینڈ ڈی کے لیے 16 کروڑ 50 لاکھ اور محکمہ تعمیرات و مواصلات کی ترقیاتی سکیموں کے لیے 14 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے جائیں گے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ، صوبائی اسمبلی کے لیے 1 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ، ایم پی ڈی ڈی کے لیے دو کروڑ، بورڈ آف ریونیو کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ اور محکمہ پولیس کی ترقیاتی سکیموں کی مد میں 6 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ متوقع ہے ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کیلئے 93 ارب روپے، خادم اعلی دیہی روڈ پروگرام کے لیے 18 ارب ،صاف پانی کیلئے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain