تازہ تر ین

نوازشریف کی پوجا کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سینیٹر و ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کی جذباتی تقریر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی اور ملک میں ہوتے تو لوگ ان کی پوجا کرتے۔ تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی منظر عام پر آنیوالی ویڈیو کے دوسرے حصہ میں کہا کہ جس شخص نے ملک کو گوادر پورٹ اور سی پیک دیا اس کا احتساب کیا جارہا ہے،جس کو آسمان کی بلندیوں پر لیکر جانا چاہیے تھا پاکستان میں اس کو احتساب کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر کسی بھی ادارے میں ہوں انہیں چھوڑیں گے نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں یوم تکبیر میں خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف دھمکی آمیز خطاب کیا تھا جس کے بعدان سے سینیٹر شپ اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain