Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حقِ ترقی عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری :وزیراعظم شہباز شریف
    • فاطمہ ثنا بابر اعظم سے بھی بڑی سپر اسٹار: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک
    • لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
    • شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو
    • 26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع
    • سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی
    • لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
    • ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 ‘پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ 11 سال کی ریزرولائف
    • حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا: طلال چودھری
    • 9مئی جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں ‘ کارکنوں کی ضمانتوں میں توسیع
    • آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ کیلئے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنیکی تجویز
    • پنجاب: سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیمی نشستوں میں اضافہ
    • ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے
    • ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ
    • پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
    • جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
    • ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فائبر کے معدے پر اثرات، کس مقدار سے زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے؟ ماہرین غذائیت نے خبردار کردیا

    By Khabrain Newsفروری 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فائبر کو طویل عرصے سے نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا مؤثر حل سمجھا جاتا رہا ہے اور ماہرینِ صحت اکثر ریشے دار غذا، سبزیوں اور فائبر کی مقدار بڑھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

    فائبر آنتوں کی صحت بہتر بنانے، قبض سے بچاؤ اور ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تاہم غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر صورت میں فائبر کی مقدار بڑھانا معدے کے مسائل کا درست حل نہیں ہوتا۔

    ماہرین کے مطابق اکثر لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ محض سلاد کھانے سے ہی انہیں مطلوبہ فائبر مل رہا ہے، حالانکہ اگر کسی کو روزانہ تقریباً 30 گرام فائبر درکار ہو تو اسے 15 سے زائد پیالے سلاد کھانے پڑیں گے۔ اس کے مقابلے میں اتنی ہی مقدار میں فائبر ایک ایووکاڈو، دو چائے کے چمچ السی کے بیج اور دو کھانے کے چمچ چیا سیڈز سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اگر ایووکاڈو روزمرہ خوراک میں شامل کرنا ممکن نہ ہو تو ناشپاتی یا امرود کے ساتھ چنے کھانا بھی اچھا متبادل ہوسکتا ہے۔

    ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ فائبر بھی پروٹین کی طرح ہر وقت اور ہر حالت میں فائدہ نہیں دیتا۔ برسوں سے اپھارہ، گیس، قبض اور بھاری پن جیسے مسائل کےلیے زیادہ فائبر کو بنیادی علاج سمجھا جاتا رہا ہے، مگر اس کے باوجود کئی افراد کو افاقہ نہیں ہوتا۔

    معدہ مقدار سے نہیں بلکہ خوراک کی درست ترتیب سے بہتر ہوتا ہے، یعنی صرف زیادہ کھانا مسئلے کا حل نہیں بلکہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیا اور کس انداز میں کھایا جا رہا ہے۔

    غذائی ماہر کے مطابق خاص طور پر ناقابلِ حل فائبر، جسے انسولیوبل فائبر کہا جاتا ہے، بعض صورتوں میں نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، بالخصوص ان افراد کے لیے جنہیں چھوٹی آنت میں بیکٹیریا کی زیادتی (ایس آئی بی او)، مستقل قبض یا سست اور حساس نظامِ ہاضمہ کا سامنا ہو۔ ایسے حالات میں زیادہ فائبر درد اور اپھارہ بڑھا سکتا ہے، آنتوں کی حرکت کو سست کرسکتا ہے، معدے میں خمیر بننے کے عمل میں اضافہ کرسکتا ہے اور ہاضمے میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اسی لیے آنتوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے فائبر کی بڑی مقدار شامل کرنا ہمیشہ پہلا اور فوری قدم نہیں ہونا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.