تازہ تر ین

الطاف حسین کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کا انکشاف

لندن(صباح نیوز) متحدہ لندن کے قائد کی وزیر اعظم سے فون پر بات کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایم کیوایم لندن کاکہنا ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس کے عملے نے ان کے قائد کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب لندن سے جاری بیان کے مطابق ایم کیوایم کے قائد نے گزشتہ دنوں وزیراعظم نوازشریف سے بات کرنے کے لیے فون کیا، آپریٹر نے دومرتبہ ہولڈکرایا اور غائب ہوگیا، تیسری باری پر متحدہ کے قائد نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے سسلی مافیا کے متعلق ریمارکس پر بات کرنا ہے مگر بات نہ بنی۔ ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ ججوں نے حکومت کے متعلق جوریمارکس دیے وہ صحیح ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain