Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
    • ایشین گیمز کرکٹ، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی، بنگلہ دیش سے ٹاکرا
    • سابق پریمیئر لیگ ڈیفنڈر ٹائٹس برامبل پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
    • چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فیلڈ وزٹ ترقیاقتی منصوبووں کو مقررہ مدت تک مکمل کرنکی ہدایت
    • وفاقی وزیر ریلوے کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ
    • تحفظ حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مرکزی مسلم لیگ
    • امریکہ میں شرح سود میں25 بیسز پوائنٹ اضافہ
    • شازیہ مری کا پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار
    • اسلام آباد سے کشمیر احتجاج کیس میں گرفتار 95 افراد میں سے 73 افراد 40 دن بعد اٹک جیل سے رہا
    • تحصیل گوجر خان و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
    • نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے، عبدالعلیم خان
    • پرائیویٹ حج سکیم ، 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں باقی
    • کنٹونمنٹ راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سےقومی خزانے کو کروڑوں نقصانات کا انکشاف
    • لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا اختتام، معیشت، عالمی مقام کیلئے لائحہ عمل پیش
    • عوام کے درمیان رہ کر مسائل حل کریں گے، ڈی سی جہلم
    • شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہپٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیمبارے شہریوں کے تاثرات سنے
    • سپیکر قومی اسمبل کا صحافی عثمان خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
    • حاجی شاہ ڈیم میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا
    • بیو ٹیفکیشن کے نام پر جا ری ترقیا تی کاموں نے تاجروں کے کا رو با ر تبا ہ کر دیئے
    • زمین تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت کی سزا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جسم میں پانی کی کمی کا عندیہ دینے والی نشانیاں

    By Khabrain Newsفروری 23, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پانی زندگی کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے اور اس کی کمی پورے جسم پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔

    جسم میں پانی کی کمی کے لیے بہت زیادہ دوڑنے کی بھی ضرورت نہیں، کافی دیر تک پانی نہ پینا ہی جسم میں اس کی کمی کا باعث بن جاتا ہے۔

    بالخصوص ماہ رمضان کے دوران ڈی ہائیڈریشن کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ سحر سے افطار تک پانی نہیں پی سکتے جبکہ مختلف کاموں کے دوران جسم کو محنت کرنا پڑتی ہے۔

    طبی سائنس کے مطابق معمولی کمی یعنی جسم میں پانی کی مقدار کا ایک سے 2 فیصد حصہ کم ہونا بھی روزمرہ کے افعال کو سرانجام دینے کی صلاحیت بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔

    بدقسمتی سے ڈی ہائیڈریشن کے ابتدائی مراحل کو شناخت کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا، کیونکہ اس کی سب سے عام علامات ایسی ہیں جو دیگر متعدد وجوہات کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہیں۔

    عموماً پانی کی کمی کا عندیہ پیاس کے احساس سے ملتا ہے مگر کئی بار دیگر نشانیاں بھی سامنے آتی ہیں۔

    سانس میں بو یا منہ خشک ہونا
    ویسے ضروری نہیں کہ سانس میں بو پانی کی کمی کا نتیجہ ہی ہو، مگر یہ اس کی اہم نشانیوں سے میں ایک ضرورت ہے۔

    جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو لعاب دہن بننے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے، جو منہ میں کھانے کے ذرات کے ٹکڑے کرنے اور صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔

    لعاب دہن سے ہونے والی صفائی متاثر ہونے سے بیکٹریا کی نشوونما ہوتی ہے جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں، تو اگرافطار کے بعد پانی پینے سے بو ختم ہوجائے تو سمجھ لیں کہ جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہورہا تھا۔

    اسی طرح منہ خشک ہونے بھی جسم میں پانی کی کمی کی ایک اور ممکنہ علامت ہے، ویسے تو یہ بھی مختلف طبی مسائل کے باعث بھی ہوسکتا ہے، تاہم اگر منہ اکثر خشک یا چپچپا محسوس ہو، یا ہر وقت پیاس کا احساس ہو تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے چیک کرالیں۔

    مسلز کی تکلیف یا ان کا اکڑنا
    طبی ماہرین کے مطابق جسمانی سرگرمی کے دورران اگر مسلز اکڑ جائے تو یہ ڈی ہائیڈریشن اور الیکٹرولائٹ کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے، کیونکہ جسم اہم منرلز جیسے سوڈیم اور پوٹاشیم کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے۔

    یہ منرلز جسم میں پانی کی سطح کا توازن بحال رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور اعصابی نظام کے افعال کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔

    پانی کی کمی سے مسلز میں تکلیف یا اکڑنے کا مسئلہ صرف سخت جسمانی سرگرمیوں کے عادی افراد کو نہیں ہوتا، بلکہ چہل قدمی کے دورران ہی مسلز میں تکلیف یا کھچاؤ کا احساس ہو تو یہ بھی پانی کم پینے کی نشانی ہوسکتی ہے۔

    سردرد
    جی ہاں سردرد واقعی معمولی سے معتدل ڈی ہائیڈریشن کی عام علامت ہے، جس کی شدت قابل برداشت یا بہت زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

    ڈی ہائیڈریشن سے آدھے سرکے درد کا مسئلہ بھی زیادہ متحرک ہوجاتا ہے، جس کی وجہ ابھی تک مکمل طور پر سامنے نہیں آسکی۔

    تاہم محققین کے مطابق ڈی ہائیڈریشن سے عارضی طور پر دماغی ٹشوز سکڑ جاتے ہیں اور اس کا نتیجہ سردرد کی شکل میں نکلتا ہے۔

    پیشاب کی رنگت میں تبدیلی
    یہ ڈی ہائیڈریشن کو پکڑنے کا آسان ترین ذریعہ بھی سمجھا جاسکتا ہے، بس پیشاب کی رنگت کو دیکھیں اگر وہ گہرے زرد رنگ کا ہے تو یہ جسم کا اشارہ ہے کہ پانی کی کمی ہو رہی ہے۔

    جتنا زیادہ پانی پینا عادت بنائیں گے پیشاب کی رنگت اتنی زیادہ شفاف ہوگی، ہلکا پیلا رنگ ہائیڈریشن کا اشارہ دیتا ہے۔

    سرچکرانا، متلی
    اگر اچانک سرچکرانے لگے یا متلی کا احساس ہو تو ہوسکتا ہے کہ یہ کسی بیماری کا نتیجہ ہو، مگر یہ پانی کی کمی کا باعث بھی ہوسکتا ہے۔

    فلو جیسی یہ علامات ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہیں، جس میں لوگوں کو بخار یا ٹھنڈ لگنے کا احساس بھی ہوسکتا ہے، جو پانی کی بہت زیادہ کمی کا باعث ہوتا ہے۔

    بھوک لگنا
    پیاس اور تھکاوٹ ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں، کیونکہ ان کو دماغ کا ہی ایک حصہ کنٹرول کرتا ہے جو جسمانی درجہ حرارت کا بھی خیال رکھتا ہے۔

    اگر کھانے کے کچھ دیر بعد ہی دوبارہ بھوک لگنے لگے تو ہوسکتا ہے کہ یہ اصل میں بھوک نہیں پیاس ہو۔

    تھکاوٹ
    جسم میں پانی کی مناسب مقدار دن بھر توانائی کی سطح کو مستحکم رکھنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

    ہائیڈریشن سے جسم کو خلیات تک اہم اجزا پہنچانے میں مدد ملتی ہے اور اعضا اپنے افعال جاری رکھتے ہیں، مگر پانی کے کمی سے یہ افعال تھکاوٹ کا شکار کردیتے ہیں۔

    اور ہاں پانی نیند کے معیار پر براہ راست اثرانداز ہونے والا عنصر ہے، جس کی کمی سے نیند پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      تازہ ترین

      سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.