لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن نے اپنی قیادت کیخلاف تحریک انصاف کی جارحانہ پالیسی پر تحریک انصاف کو ٹارگٹ کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے‘ جس کے تحت وہ پیپلزپارٹی کی خفیہ سپورٹ کرے گی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ن لیگ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اہم رہنماﺅں نذر محمد گوندل‘ فردوس عاشق اعوان‘ راجہ ریاض اور دیگر سے متعلق وائٹ پیپر شائع کرے گی۔ نذر محمد گوندل کے ای او بی سکینڈل‘ فردوس عاشق اعوان اور دیگر پر لگنے والے الزامات اور ان کی تحریک انصاف کے متعلق سابقہ الیکشن میں تقاریر کو سامنے لایا جائے گا۔ آئندہ چند روز میں نذر محمد گوندل اور ان کے بھائی ذوالفقار گوندل کے حلقوں میں لوٹے پکڑ کر جلوس نکالا جائے گا۔ ن لیگ اپنی مہم کا آغاز اس نعرے ”کیا نیا پاکستان یہ لوگ بنائیں گے؟ سے کرے گی۔ ن لیگ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جو رہنما تحریک انصاف میں جارہے ہیں اور مزید جن کے جانے کے امکانات ہیں کے گھروں کے باہر لوٹے اٹھا کر جلوس نکالنے کیلئے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو بھی بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کی سپورٹ کا مقصد تحریک انصاف میں کسی بھی جماعت کے رہنماﺅں کی شمولیت کو روکنا ہے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے باغی گروپوں کو بھی عمران خان کیخلاف اور پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کیخلاف بھرپور طریقہ سے میڈیا مہم چلانے کیلئے ن لیگ میڈیا سیل کے دو افراد کو ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ بظاہر ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف سخت بیان بازی جاری رکھے گی مگر پس پردہ ن لیگ پنجاب کے اندر پیپلزپارٹی کو جو سہولت ہوسکے گی وہ دے گی۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت زیادہ وقت اب پنجاب میں گزارے گی اور اس کو سکیورٹی سے لے کر دیگر معاملات میں ن لیگ کی جانب سے مکمل سپورٹ ہوگی۔ اس سلسلہ میں ایک سنیٹر ان سے مسلسل رابطہ میں رہیں گے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
- انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
- یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
- صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
- ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
- سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
- پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
- کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
- سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
- ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
- گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
- بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
- نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
- نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
- ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
- صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
- حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
- شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
- سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ