Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی
    • فضائی آلودگی میں لاہور پھر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
    • 5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ
    • پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع
    • نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
    • لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
    • اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
    • سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
    • لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
    • سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
    • نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
    • آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
    • برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
    • پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
    • لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
    • PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے صحت پر مرتب ہونیوالے 3 سنگین اثرات کا انکشاف

    By Khabrain Newsاپریل 20, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اگر آپ سفید ڈبل روٹی، سوڈا یا ایسے ہی دیگر الٹرا پراسیس غذاؤں کو کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

    الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

    ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

    کچھ عرصے پہلے ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کی لت تمباکو جیسی ہوتی ہے، کیونکہ ان کے کھانے سے دماغ کو اچھا احساس دلانے والے کیمیکلز کی سطح بڑھتی ہے۔

    اسی طرح ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے امراض قلب، موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2 اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    اب نئی تحقیقی رپورٹس میں ان غذاؤں کے استعمال سے جسم پر مرتب ایسے اثرات کا انکشاف کیا گیا ہے جن کے بارے میں اب تک معلوم نہیں تھا۔

    مگر حالیہ ہفتوں میں ان غذاؤں کے اثرات کے حوالے سے 3 تحقیقی رپورٹس میں زیادہ تشویشناک اثرات کے بارے میں معلوم ہوا۔

    ایک تحقیق جرنل ریڈیولوجی میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے رانوں کے مسلز میں چربی کا ذخیرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

    رانوں میں چربی کی زیادہ مقدار سے گھنٹوں کے درد کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    محققین نے بتایا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران موٹاپے اور گھٹنوں کی تکلیف کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور ایسا ممکنہ طور پر غذائی عادات کے باعث ہوتا ہے۔

    اسی طرح امریکا کی Tulane یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ ان غذاؤں کے زیادہ استعمال سے کولہوں کے فریکچر کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ ہڈیوں کی کثافت میں کمی آتی ہے۔

    اس تحقیق میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال ہڈیوں کو کمزور بناتا ہے۔

    درحقیقت ان کے نتیجے میں کولہوں کے فریکچر کا خطرہ 10.5 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    ایک اور تحقیق جرنل نیوتریشن اینڈ ہیلتھ میں شائع ہوئی جس میں دریافت کیا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    اس تحقیق 2582 خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ ان غذاؤں کا زیادہ استعمال خواتین کی تولیدی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.