ایئربلیو نے لاہور سے باکو کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا۔
لاہور سے پہلی پرواز پی اے 468 باکو روانہ ہوگئی جس کے ذریعے 171 مسافر لاہور سے باکو روانہ ہوئے ہیں۔
پرواز کے آغاز کے حوالے سے لاہور ائیرپورٹ پرایک تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں آذربائیجان کے سفیر خضر فارہاڈیو، منیجنگ ڈائریکٹر ایئر بلیو چودھری محمد اسلم ،ڈائریکٹر ٹرمینل کنور یاسر، ڈائریکٹر سیلز محمد شفیق سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
ایئر بلیو لاہور سے باکو کے لئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرے گی۔

