Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملکی تاریخ کا بڑا ہاؤسنگ فراڈ، اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی میں 6 ہزار پلاٹس کی گنجائش پر 42 ہزار فائلیں فروخت

    By Khabrain Newsمئی 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (آئی سی ایچ ایس) اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والوں نے ایک ایسے فراڈ کا انکشاف کیا ہے جسے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ہاؤسنگ فراڈز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

    اس فراڈ کے تحت  مبینہ طور پر پلاٹس کی تقریباً 36ہزار فائلیں غیر قانونی طور پر جاری کی گئیں حالانکہ سوسائٹی کے پاس اتنی زمین ہی نہیں تھی۔

     نیب راولپنڈی اور نیب اسلام آباد کی تحقیقات سے آگاہ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ سوسائٹی کے منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور دستیاب لینڈ بینک کے مطابق صرف تقریباً 6 ہزار فائلیں جاری ہوسکتی تھیں تاہم سابق عہدیداران اور مبینہ سہولت کاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے تقریباً 42 ہزار فائلیں جاری کیں جس سے دستیاب زمین اور کی گئیں الاٹمنٹس کے درمیان ایک بڑا فرق پیدا ہو گیا۔

    تحقیقات کے مطابق اب تک تقریباً 36 ہزار فائلوں کو غیر قانونی، زائد یا دستیاب زمین کے بغیر قرار دیا گیا ہے جس سے کئی برسوں پر محیط مبینہ فراڈ، بدانتظامی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔

     

     

    مزید تحقیقات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ہزاروں فائلوں کی مکمل ادائیگی اور الاٹمنٹ کا ریکارڈ یا تو موجود نہیں یا پھر دستیاب ہی نہیں۔

    حکام کے مطابق، متعدد شہریوں کو مبینہ طور پر ایسی زمین کے بدلے پلاٹ فائلیں فروخت کی گئیں جو یا تو موجود ہی نہیں تھی، یا اس کی قانونی منظوری نہیں تھی، یا پھر کبھی درست طور پر دستاویزی شکل میں نہیں لائی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے لینڈ بینک اور جاری کردہ فائلوں کی تعداد میں بڑا فرق اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جعلی، ڈپلیکیٹ اور زائد فائلوں کو منظم انداز میں فروخت کرکے عوام سے اربوں روپے بٹورے گئے۔

    اب تک تحقیقات میں 16 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو چکا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ریکارڈ اور مالی لین دین کی مزید تحقیقات ہو رہی ہیں، اس رقم میں بڑا اور واضح اضافہ سامنے آ سکتا ہے۔

    نیب حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس کیس میں سابق مینجمنٹ کمیٹی اور ایک لینڈ ڈیلنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے 7؍ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،  گرفتار افراد میں سابق سیکرٹری جنرل مہدی خان شاکر، سابق خزانچی ملک محمد نواز، سابق ایگزیکٹو ممبر محمد ارشد اور لینڈ اسٹاک ڈیلنگ پوائنٹ کمپنی سے وابستہ چار افراد، منیر اختر، علی محمود، یامین ملک اور غلام جیلانی شامل ہیں۔

     دریں اثناء احتساب عدالت اسلام آباد نے مزید تحقیقات، دستاویزی شواہد کی بازیابی، مالی لین دین کی کھوج اور اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث دیگر سہولت کاروں کی نشاندہی کیلئے نیب کو ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

     تحقیقات سے آگاہ حکام کے مطابق یہ کیس مزید وسعت اختیار کر سکتا ہے کیونکہ تفتیشی ٹیمیں سوسائٹی کی انتظامیہ، زمین کے انتظام اور مالیاتی معاملات سے جڑے دیگر افراد کے کردار کا جائزہ لے رہی ہیں۔

    مختلف ٹیمیں جرم کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ انکوائری جلد مکمل ہوسکے،  توقع ہے کہ تحقیقات آگے بڑھنے پر مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.