Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’مسجد میں سب کو برابر دیکھا‘، تھلاپتی وجے کے ساتھی اداکار نے اسلام قبول کرلیا

    By Khabrain Newsمئی 25, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جے نے اسلام قبول کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں جا کر پہلی بار انہیں حقیقی معنوں میں احساس ہوا کہ وہاں سب انسان برابر ہیں۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار جے نے بتایا کہ انہوں نے 2019 میں اسلام قبول کرنے کی باضابطہ تصدیق کی تھی، تاہم روحانی طور پر وہ 2011 سے اس طرف مائل ہونا شروع ہوگئے تھے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ کسی ایک لمحے کا نہیں بلکہ ذاتی تجربات اور اندرونی سکون کی تلاش کا نتیجہ تھا۔

     

    اداکار نے بتایا کہ ابتدا میں وہ مختلف مذہبی تجربات سے گزرے، جن میں سبری مالا کے لیے مالا پہننا اور پھر ایک عرصے تک عیسائیت کی طرف رجحان بھی شامل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں مندروں میں پیش آنے والے بعض رویوں اور حالات نے انہیں مایوس کیا، جس نے ان کے اندر سوالات کو مزید بڑھا دیا۔

    جے نے مسجد کے اپنے پہلے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں وہ ایک عام نمازی کی طرح صف میں کھڑے ہو کر نماز ادا کر رہے تھے۔ ان کے مطابق لوگوں کو معلوم تھا کہ وہ ایک اداکار ہیں، لیکن مسجد کے اندر کسی نے ان سے بات نہیں کی اور نہ ہی کسی نے غیر ضروری توجہ دی، جبکہ باہر آنے کے بعد لوگوں نے انتہائی شائستگی سے ملاقات کی اور تصویر لینے کی کوشش بھی نہیں کی۔

     

    انہوں نے کہا کہ اسی تجربے نے انہیں شدت سے یہ احساس دیا کہ مسجد میں سب برابر ہیں، اور یہ احساس ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑ گیا۔ ان کے مطابق اسلام میں عبادت کے دوران ہر شخص صرف اللہ کے سامنے جھکتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا یا مشہور کیوں نہ ہو، کسی کو کوئی برتری حاصل نہیں ہوتی۔

    اداکار جے نے مزید کہا کہ مسجد کا ماحول ان کے لیے بالکل نیا تجربہ تھا جہاں نہ جلد بازی ہے، نہ غیر ضروری دباؤ، اور انسان اپنی عبادت اپنی مرضی سے کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی سوچ اور شخصیت میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار جے نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002 میں اس وقت کے ابھرتے ہوئے اداکار اور موجودہ وزیراعلیٰ تامل ناڈو تھلاپتی وجے کے ساتھ فلم سے کیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا

      کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے

      آفت لگو گی۔ جہاز میں بیٹھی خاتون کا حبہ بخاری کو وزن گھٹانے کا مشورہ

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.