امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کویت اور بحرین میں حالیہ حملوں کے باوجود امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کر رہا۔ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان رابطے جاری ہیں جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل میں تاحال کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوئی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ خلیجی ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود واشنگٹن اب بھی سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
