Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • عمان مین الفحل ٹرمینل نے دھماکے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا
    • پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت
    • بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف

    By Khabrain Newsجون 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    طویل دورانیے پر مبنی ایک طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آلو اپنی اصل حالت میں نہیں بلکہ تلی ہوئی شکل میں صحت کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، خاص طور پر تلے ہوئے آلوؤں کا مسلسل استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔

    تقریباً 37 سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا جن میں وقت کے ساتھ 22 ہزار سے زائد افراد میں ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔

    تحقیق کے مطابق ہفتے میں 3 مرتبہ آلو کی چپس (فرینچ فرائز) کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ تقریباً 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ اسی مقدار میں ابلے ہوئے یا بھاپ میں پکائے ہوئے آلو کھانے سے کوئی نمایاں خطرہ سامنے نہیں آیا۔

    طبی ماہرین کے مطابق اصل مسئلہ آلو نہیں بلکہ اسے ڈیپ فرائی کے عمل سے گزارنا ہے جس سے چکنائی اور کیلوریز میں اضافہ ہو جاتا ہے اور جسم میں انسولین کے نظام پر منفی اثر پڑتا ہے۔

    ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے غذا میں تبدیلی کیوں ضروری ہے؟

    تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ صرف نقصان دہ غذاؤں سے پرہیز کافی نہیں بلکہ ان کی جگہ کون سی غذا استعمال کی جا رہی ہے، یہ بھی صحت پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔

    ماہرین نے ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے چند اہم غذائی متبادل تجویز کیے ہیں۔

    فائبر سے بھرپور غذائیں

    تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص ہفتے میں فرنچ فرائز کی 3 خوراکیں کم کر کے ان کی جگہ فائبر سے بھرپور غذائیں استعمال کرے تو ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ تقریباً 8 فیصد کم ہو سکتا ہے۔

    فائبر سے بھرپور غذائیں آہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہیں جس کی وجہ سے خون میں شکر کی سطح یکدم نہیں بڑھتی۔

    اس کے علاوہ ان غذاؤں میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات بھی زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہیں جو جسم کو انسولین کے مؤثر استعمال میں مدد دیتی ہیں۔

    تحقیق میں سب سے نمایاں نتیجہ یہ سامنے آیا ہے کہ اگر ہفتے میں 3 مرتبہ کھائی جانے والی تلی ہوئی آلو کی چپس کو غیر ریفائن شدہ اناج سے تبدیل کر دیا جائے تو ذیابیطس کا خطرہ 19 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

    یہ کمی اس لیے دیکھی گئی کیونکہ فرنچ فرائز میں چکنائی، کیلوریز اور ایسے مرکبات زیادہ ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ انسولین کی مزاحمت کو بڑھا سکتے ہیں جبکہ غیر ریفائن شدہ اناج جسم میں شکر کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

    سفید چاول سے متعلق اہم انتباہ

    تحقیق نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ابلے ہوئے یا بیک کیے ہوئے آلو کو سفید چاول سے تبدیل کرنا فائدہ مند نہیں، اس کے برعکس ایسا کرنے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق سفید چاول ایک ریفائن شدہ کاربوہائیڈریٹ ہے جو جَلد ہضم ہو جاتا ہے اور خون میں گلوکوز کی سطح کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے آلو کے مقابلے میں بہتر متبادل نہیں سمجھا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن اور قدرتی غذائیں اپنانے سے طویل مدت میں ذیابیطس اور انسولین مزاحمت کے خطرات نمایاں طور پر کم کیے جا سکتے ہیں۔

    طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ تلی ہوئی اشیاء سے اجتناب کیا جائے، گھر میں آلوؤں کو ابال کر یا بھاپ میں پکا کر استعمال کیا جائے اور غذا میں غیر ریفائن شدہ اناج کو ترجیح دی جائے تاکہ ذیابیطس کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

     

    Khabrain News

    Keep Reading

    انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق

    روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟

    ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے

    تازہ ترین

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.