آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے باوجود تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے دو بڑے آئل ٹینکر بحفاظت اس اہم بحری گزرگاہ سے گزر گئے۔ عالمی توانائی منڈی کی نظریں آبنائے ہرمز پر مرکوز ہیں، کیونکہ دنیا کی سمندری تیل تجارت کا ایک بڑا حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹینکرز کی محفوظ آمدورفت سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں وقتی کمی آئی ہے، تاہم خطے کی صورتحال بدستور حساس ہے اور کسی بھی نئی کشیدگی سے تیل کی قیمتوں پر فوری اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
