پاکستان کے خواجہ محمد زبیر (M. Zubair) نے پیرس میں ہونے والے Esports World Cup 2026 میں ٹیکن 8 کا عالمی ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ زبیر نے فائنل میں جنوبی کوریا کے معروف کھلاڑی Yoon “LowHigh” Sun-woong کو یکطرفہ مقابلے میں 5-0 سے شکست دی۔
زبیر نے ٹورنامنٹ میں Last Chance Qualifier کے ذریعے جگہ بنائی اور پھر شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مین اسٹیج تک رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں انہوں نے پاکستان ہی کے اسٹار کھلاڑی ارسلان ایش کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور فائنل میں پہنچے۔
فائنل میں زبیر نے LowHigh کے خلاف مکمل برتری برقرار رکھتے ہوئے 5-0 کی کلین سوئپ کی اور ٹیکن 8 کا EWC چیمپئن بننے والے نئے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ کامیابی پاکستانی ای اسپورٹس کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے ٹیکن ٹیلنٹ کی مضبوط موجودگی کو نمایاں کرتی ہے۔

