لاہور (خبر نگار) پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ہیڈ آفس لاہور میں صوبہ بھر میں غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور نئے منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سی ای او پنجاب صاف پانی اتھارٹی ذوالفقار احمد بھون نے کی
جبکہ کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ذوالفقار احمد بھون نے متعلقہ کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کو بحالی کے کام میں تیزی لانے اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی ای او ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک پنجاب بھر کے تمام غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس بحال کر دیئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بحال کیے جانے والے تمام فلٹریشن پلانٹس کی GPS تصاویر بھی لازمی شیئر کی جائیں تاکہ منصوبوں کی پیش رفت اور بحالی کے عمل کی موثر نگرانی کی جاسکے۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید نئے تعمیر ہونے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ڈیزائن پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ سی ای او نے کہا کہ نئے منصوبوں میں جدید تقاضوں، پائیداری اور کم آپریشنل اخراجات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولر پاور بیک اپ سے منسلک کیا جائے گا جس سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور فلٹریشن پلانٹس کی مسلسل فعالیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ سی ای او پنجاب صاف پانی اتھارٹی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات اور وژن کے تحت عوام کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے جامع پلان مرتب کیا گیا ہے۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی صوبہ بھر میں صاف پانی کی سہولت کی فراہمی، غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور نئے منصوبوں کے قیام کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے گی۔
بریکنگ نیوز
- لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونیکا انکشاف
- سکولوں میں طلبہ کیلئے گوگل جمنائی لرننگ ،سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنیکا اعلان
- جنرل ہسپتال ‘ جلدی سی ٹی سکین کرانے کے نام پر مریض سے 3500 روپے وصول کرنیوالا نوسرباز پولیس کے حوالے
- پاکستان نے مینز جونیئر ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ کر لیا
- لامین یامال بارسلونا کے کم عمر ترین کپتان بن گئے
- ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ کئی جنگی طیاروں کو نقصان
- بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ڈیٹنگ کی تصاویر شئیر کر دیں
- پنجاب بھر میں غیرفعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی سے متعلق اجلاس کا انعقاد
- پنجاب کے 2 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- آئی جی پنجاب نے 7 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے
- اسلام پورہ میں خاتون ارشم کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمدگی واقعہ
- وزن کم کرنے والی ادویات دمے کے دوروں میں 40 فیصد تک کمی سے منسلک
- جناح ہسپتال میں وارڈبوائے کی لاش برآمد’ سوالات اُٹھ گئے
- وزن کم کر ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری’ 14 کروڑ 58 لاکھ کی بے ضابطگیاں نے والی ادویات دمے کے دوروں میں 40 فیصد تک کمی سے منسلک
- اگل پلازہ آتشزدگی کیس، ملزمان کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد
- یہ پولیس اہلکار’ میں اس کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا’ ایس ایچ او کا مؤقف
- شہری کے نام کی نمبر پلیٹ لگا کر پولیس اہلکاردنرناتاپھراشہری کو 80 ہزار روپے کے چالان موصول
- ٹھٹھہ ‘ ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ٹھٹھہ /کراچی (این این آئی)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے پیر جو گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد باقی صفحہ4بقیہ نمبر 46 جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملاح برادری کے افراد دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر واپس گائوں جا رہے تھے کہ ان کی ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
- بسنت فیسٹیول، پی ایچ اے کا گرینڈ کلچرل میلہ سجانے کا فیصلہ
