سیول (این این آئی)جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمراں کم
جونگ ان کی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کی ایک چھوٹی بہن یا چھوٹا بھائی بھی ہے، تاہم اس کی جنس ظاہر نہیں کی گئی۔انٹیلی جنس حکام کے مطابق پیانگ یانگ کے حکمراں خاندان میں بچوں کی پیدائش کی ترتیب طویل عرصے سے راز میں رہی ہے، تاہم کم جو اے کو اس وقت قیادت سنبھالنے کے لیے باقاعدہ طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ایجنسی اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا کم جونگ ان کا کوئی بڑا بیٹا بھی ہے، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق اگر کوئی بڑا بیٹا ہے بھی تو وہ جانشینی کی صف میں کسی مقام پر نہیں ہے۔کم جو اے پہلی مرتبہ 2022 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر دنیا کے سامنے آئیں اور اس کے بعد سے اپنے والد کے ہمراہ اہم مواقع پر نمایاں ہوتی رہی ہیں۔وہ اہم سرکاری تقریبات، فوجی پریڈز اور بڑے سفارتی پروگراموں میں باقاعدگی سے شرکت کرتی ہیں۔شمالی کوریا کا سرکاری میڈیا اب انہیں رہنمائی کرنے والی عظیم شخصیت کے لقب سے بھی مخاطب کرتا ہے، جو ماضی میں صرف اعلی ترین رہنماں کے لیے مخصوص رہا ہے۔اس لقب اور ان کی بڑھتی ہوئی عوامی موجودگی کو کم جونگ ان کے خاندان کی اگلی نسل میں ان کی مضبوط ہوتی حیثیت اور ممکنہ جانشینی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
- عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
- سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
- کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
- مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
- انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
- فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
- حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
- kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
- لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
- ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
- روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
- پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
- دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
- پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
- قشم کے قریب ایرانی بحری جہاز پر حملہ ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
- اے سی خراب’ جنرل ہسپتال کی سنٹرل لیب میں سپیشل کیمسٹری مشین بند
- حج اخراجات کی ادائیگی صرف سرکاری ڈیجیٹل نظام سے کریں: وزارت مذہبی امور
